جب حکومت جواب نہیں دینا چاہتی تو حربے استعمال کرتی ہے :پرینکاگاندھی

   

نئی دہلی، 05 اگست (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ بہار میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا کام انتہائی تشویشناک ہے اور حکومت سے اس پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے سوالات پوچھے جا رہے ہیں، لیکن حکومت جواب دینے کے لیے تیار نہیں ہے ، اس لیے وہ حربے استعمال کررہی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے محترمہ واڈرا نے کہا کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں جواب دینا چاہیے ۔ اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری سوال پوچھنا ہے اور سوالوں کا جواب دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ، لیکن مودی حکومت جواب نہیں دیتی۔ حکومت کو بتانا چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ میں ووٹر لسٹ پر نظرثانی پر بحث کرنے سے کیوں بچ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے کرنا عدالت یا کسی جسٹس کا کام نہیں ہے کہ کون سچا ہندوستانی ہے اور کون نہیں۔ میں یہ بات عدالت کے پورے احترام کے ساتھ کہہ رہی ہوں۔ راہل گاندھی جی نے ہمیشہ فوج اور ہمارے سپاہیوں کا احترام کیا ہے ۔ وہ ہمیشہ فوج کا احترام کرتے ہیں۔