دوحہ : گذشتہ ہفتے دنیا بھر میں فٹبال کے اہم ترین ایونٹ شروع ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ورلڈ کپ کے حوالے سے کافی خبریں چل رہی ہیں۔فٹبال کپ کی ویڈیوز کے دوران ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پرپھیل گیا جس میں قطر 2022ء ورلڈ کپ کے دوران اس کے ناشرکے مطابق ایک قطری محلے میں بہت بڑی دعوت دکھائی گئی۔روایتی کپڑوں میں ملبوس کئی مرد بھی بڑے بڑے برتنوں سے کھانے کی سینکڑوں ڈشیں ڈالتے نظر آئے۔جبکہ کلپ کے ناشرین نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو قطری الریان کے علاقے الغرافہ کے پڑوس میں ورلڈ کپ کے دوران لی گئی تھی۔اگرچہ اس ویڈیو کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر کئی صفحات پر لاکھوں ویوز ملے لیکن حقیقت بالکل مختلف ہے۔معائنے سے معلوم ہوا کہ یہ کلپ ورلڈ کپ شروع ہونے سے دو ہفتے قبل شائع ہوا تھا۔