جب رام مندر بنے گا تو ایک پتھر میں بھی لگاؤں گا ۔ فاروق عبداللہ 

,

   

نئی دہلی : بابری مسجد ۔ رام مندر تنازع پر نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبد اللہ نے کہا کہ اس معاملہ کو دونو ں فریقوں کو بات چیت کے ذریعہ حل کرلینا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی رام مندر بنے گا وہ بھی وہاں ایک پتھر لگانے جائیں گے ۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھگوان رام سے کسی کو بیر نہیں ہونا چاہئے ۔ کوشش سلجھا نے کی ہونی چاہئے ۔ او رجس دن رام مندر بنے میں بھی ایک پتھر وہاں لگانے جاؤں گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ جلد سے جلد حل نکلنا چاہئے ۔