جب سالگرہ پارٹی پر بن بلایا مہمان ریچھ آدھمکا

   

میکسیکو سٹی: ایک ناقابل تصور منظر میں، ایک بھوکا ریچھ ایک پبلک پارک میں جنم دن مناتے بچے اور ماں سے محض چند انچ کے فاصلے تک آپہنچا۔ایک خوفناک ویڈیو میں دکھایا جاسکتا ہیکہ پارک میں بیٹھی ماں اپنے 15 سالہ بیٹے کے ساتھ کھانا کھا رہی تھی جب اچانک سیاہ ریچھ میز پر چڑھ آیا۔ میکسیکو سٹی کی سلویا میکیاس اپنے بیٹے سینٹیاگو کی 15 ویں سالگرہ منانے کیلئے شمالی شہر مونٹیری کے مضافات میں واقع چپنک پارک گئی ، جسے ڈاؤن سنڈروم ہے۔ کچھ ہی دیر بعد جب وہ اپنے لایا ہوا کھانا کھانے بیٹھ گئے، تو اچانک ریچھ نکل آیا اور میز پر کود کر سامنے موجود کھانوں کو کھانے لگا۔اس دوران وہاں موجود ان کی دوست، انجیلا کی طرف سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہیکہ میکیاس ریچھ کے منہ سے محض چند انچ کے فاصلے پر بیٹھے ہوئی ہیں اور انہوں نے سینٹیاگو کی آنکھوں کو اپنے ہاتھ سے ڈھانپ رکھا ہے۔