جب سی اے جی، پی اے سی رپورٹس ہیں تو وائٹ پیپر کیوں : کے ٹی آر

   

حیدرآباد 14 ڈسمبر (سیاست نیوز) یہ کہتے ہوئے کہ وائٹ پیپرس جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے کل کہاکہ کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی جانب سے ہر سال جاری کی جانے والی رپورٹس وائٹ پیپرس کی طرح ہی ہیں۔ یہاں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ایک غیر رسمی بات چیت میں راما راؤ نے کانگریس حکومت کے اس اعلان پر ردعمل ظاہر کیاکہ وہ جلد ہی اہم شعبوں جیسے برقی اور فینانس پر وائٹ پیپرس جاری کرے گی۔ سابق وزیر کے ٹی آر نے کہاکہ ’’بی آر ایس نے سی اے جی اور پی اے سی رپورٹس کی شکل میں ہر سال وائٹ پیپرس جاری کئے ہیں‘‘۔ انھوں نے الزام عائد کیاکہ کانگریس نے عوام کو ایسے تیقنات دیتے ہوئے فریب دیا ہے جن پر عمل درآمد کرنا ممکن نہیں ہے‘‘۔