جب ملک میں ان کی ہی حکومت ہے تو جاسوسی کی ضرورت کیوں: اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

   

ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی پیگاسس سپائی ویئر کے حوالے سے مرکزی حکومت کو سختی سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ملک کی عوام نے بی جے پی کو اتنا تعاون دیا۔ جمہوریت پر اعتماد کیا۔ اتنی اکثریت سے لوک سبھا میں جیتایا۔ آج حکومت ان کی ہے۔ جب سارے ملک کی عوام کو اس پر اعتماد ہے تو پھر آپ عوام کی جاسوسی کیوں کررہے ہیں؟ اہلکاروں کی بھی جاسوسی کررہے ہیں۔ پارٹی کے اپنے ہی لیڈروں کی جاسوسی کررہے ہیں۔ آخر حکومت جاسوسی کیوں کروارہی ہے؟ یہ جرم ہے۔