نئی دہلی: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا آج گیارہواں دن ہے۔ اس جنگ کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اب تک مذاکرات کے دودور ہو چکے ہیں۔ روس کے حملے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے ملک چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔یوکرین پر روس کے حملے کے بعد پوری دنیا تباہی کا منظر دیکھ رہی ہے ۔ سابق وزیر خارجہ یشونت سنہانے اس معاملے پر کہا کہ سب کی فکر یہ ہے کہ یہ عالمی جنگ میں تبدیل نہ ہوجائے اور عالمی جنگ کا مطلب ایٹمی جنگ ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ آپریشن گنگااس وقت شروع کیا گیا۔جب گنگا کا پانی سرسے اوپرہونے لگا۔انھوں نے مودی حکومت کی تاخیراورسستی پرنشانہ لگایاہے۔
