جتنے میزائل حملے سعودی عرب پر ہوئے کسی ملک پر نہیںہوئے: المالکی

   

صنعا : یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جتنے بیلسٹک اور بمبار ڈرون طیاروں سے سعودی عرب پر حملے کیے گئے ہیں کسی دوسرے ملک پرنہیں ہوئے تاہم سعودی عرب کے محکمہ دفاع اور عرب اتحاد نے یمن سے ہونے والے ان ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملوں میں سے بیشتر کو ناکام بنا دیا۔سعودی محکمہ دفاع نے ہفتہ کے روز یمن کے حوثی دہشت گردوں کی طرف سے دو گھنٹوںمیں مملکت پر داغے گئے 6 حملے ناکام بنائے۔العربیہ چینل سے بات کرتے ہوئے بریگیڈیئر المالکی نے کہا کہ حوثی دنیا کی واحد دہشت گرد تنظیم ہے جو ایرانی پاسداران انقلاب کی معاونت سے غیرمعمولی عسکری صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں۔المالکی نے مزید کہا کہ ایرانی جرنیل یمن میں حوثی باغیوں کو کٹھ پتلی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ یمن کا دارالحکومت صنعا ایرانی حمایت یافتہ ملیشیائوں کے قبضے میں ہے۔