ججس دہلی میں بیٹھ کر گاؤ رکھشکوں پرنظر نہیں رکھ سکتے : سپریم کور ٹ

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ دہلی میں بیٹھے جج صاحبان ملک کے کونے کونے میں نہ گائے کی حفاظت کرسکتے ہیں اور نہ ہی ہجومی تشدد کے واقعات کو روک سکتے ہیں ۔ دراصل نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کرکے گاؤ رکھشکوں کے ذر یعہ ملک بھر میں جاری ہجومی تشدد پر روک لگانے کی درخواست کی تھی لیکن بنچ نے عرضی کی سماعت سے انکار کردیا۔