ججس کی بیویوں کیخلاف ریمارک، سابق ہائیکورٹ جج گرفتار

,

   

چینائی : سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججس اور ان کی بیویوں کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز اور فحش ریمارکس کرنے پر ہائیکورٹ کے سابق جج ٹی ایس کرنن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے یوٹیوب پر اس ویڈیو کو اپ لوڈ بھی کیا۔ چینائی پولیس نے سابق جج کو گرفتار کیا ہے۔ مدراس ہائیکورٹ نے حال ہی میں اس کیس میں کوئی چوکسی نہ دکھانے پر پولیس کی سرزنش کی تھی۔ 2017ء میں سابق چیف جسٹس کرنن پہلے برسرخدمت ہائیکورٹ کے جج تھے جنہیں جیل میں محروس کیا گیا تھا انہیں تحقیر عدالت کے کیس میں 6 ماہ کی جیل بھی ہوئی تھی اس وقت وہ کولکاتہ ہائیکورٹ کے جج تھے۔