ججس کے خلاف تبصرہ کرنے پر 44 افراد کو نوٹس کی اجرائی

   

Ferty9 Clinic

ارکان اسمبلی اور صحافی شامل، آندھراپردیش ہائی کورٹ کا اقدام
حیدرآباد ۔29۔ مئی(سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ نے مزید 44 افراد کے خلاف نوٹس جاری کی ہیں، جنہوں نے ججس اور عدالت کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ سوشیل میڈیا میں وائرل کئے تھے۔ اس معاملہ میں ہائی کورٹ پہلے ہی 49 افراد کو نوٹس جاری کرچکی ہے۔ جن اہم شخصیتوںکو نوٹس جاری کی گئی، ان میں وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی جی امرناتھ ، سینئر جرنلسٹ کے سرینواس راؤ اور پرساد ریڈی شامل ہیں۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر پربھاکر کو بھی نوٹس جاری کی گئی ہے۔ ججس اور عدالتوں کے خلاف غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی تھی۔ اس مسئلہ کی آج سماعت ہوئی۔ ملزمین کے خلاف کارروائی کے سلسلہ میں سی آئی ڈی عہدیداروں نے عدالت میں حلفنامہ داخل کیا ۔ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت تین ہفتے بعد مقرر کی ہے۔