ججوں پر ذاتی حملے نہ ہوں، انہیں آزادانہ طور پر کام کرنے دیں’: امیش للت

   

نئی دہلی: ملک کے مستقبل کے چیف جسٹس جسٹس ادے امیش للت نے کہا ہے کہ انصاف حاصل کرنا ملک کے ہر شہری کا حق ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے امیر اور غریب کے فرق کو ختم کرنا ہوگا۔ این ڈی ٹی وی انڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس للت نے کہا کہ ملک کی جیلوں میں زیر سماعت قیدیوں کی حالت تشویشناک ہے اور اس مسئلے سے جلد از جلد نمٹا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی جیلوں میں 90 فیصد لوگ انڈر ٹرائل اور دس فیصد سزا یافتہ ہیں اور ان انڈر ٹرائل قیدیوں میں سے صرف 30 فیصد کو سزا ملتی ہے یعنی 70 فیصد لوگوں کو سزا نہیں ہوتی۔جسٹس للت نے کہا کہ مقدمات کا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات پر صحت مندانہ تنقید ہمیشہ خوش آئند ہے۔ لیکن اس کے تحت ججوں پر ذاتی حملے نہیں ہونے چاہئیں بلکہ ججوں کو آزادی سے کام کرنے دیا جانا چاہیے۔ حکومت کا عدالتوں پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔