ججوں کیخلاف تبصرہ: وکلاء کو سپریم کورٹ کی نوٹس

   

نئی دہلی: ججوں کے خلاف وکلاء کو تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ اس سے ناراض سپریم کورٹ نے ایک عرضی دائر کرنے والے وکیل اور سپریم کورٹ میں ان کے وکیل آن ریکارڈ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جن وکلاء نے مدعیان کی جانب سے درخواست دائر کی ہے اگر انہوں نے کیس میں ججوں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کیے تو وہ توہین عدالت کی کارروائی کے ذمہ دار ہوں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جسٹس بی آر گوئی اور بی وی ناگرتھنا کی بنچ نے درخواست گزار موہن چندر پی کے ساتھ ساتھ ایڈوکیٹ آن ریکارڈ وپن کمار جئے کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ان دونوں افراد کو 2 دسمبر کو عدالت میں حاضر رہنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔