سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ججوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ صرف ریاستوں پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ قابل ذکر ہے کہ جھارکھنڈ کے دھن آباد ضلع میں جج اتم آنند کے مبینہ قتل کے معاملے نے طول پکڑ لی ہے۔ حساس معاملات میں فیصلے دینے والے ججوں کی حفاظت کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔ سی بی آئی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور قاتلوں سے پوچھ گچھ کے بعد وہ پوری سازش کی حقیقت سے پردہ اٹھانے میں مصروف ہے۔