ئی دہلی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ جب حکومت کا سربراہ ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملتا ہے تو ان ملاقاتوں میں سیاسی پختگی ہوتی ہے۔ اس سے عدالتی کام کاج پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ سی جے آئی نے یہ بھی کہا کہ جب ہم ریاستی حکومت یا مرکزی حکومت کے سربراہ سے ملتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی ڈیل ہوئی ہے۔میڈیاکے مطابق ایک تقریب کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا سے پوچھا گیا کہ کیا یوم جمہوریہ، یوم آزادی یا دیگر مواقع پر سینئر جوڈیشل افسران اور سیاستدانوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی ہیں؟۔اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سی جے آئی چندر چوڑ نے کہا کہ ہمارے سیاسی نظام کی پختگی اس بات پر منحصر ہے کہ عدلیہ اور ان کے خیالات میں بہت فرق ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی کام کی وجہ سے ہمیں ریاست کے وزیراعلیٰ سے بات کرنی پڑتی ہے کیونکہ وہی عدلیہ کے لیے بجٹ دیتے ہیں۔ یہی نہیں اس نے ایک مثال بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ میں الہ آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تھا اور اس کے علاوہ میں نے بمبئی ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی میں بھی کام کیا۔ریاستوں میں روایت ہے کہ جب کوئی پہلی بار چیف جسٹس بنتا ہے تو وہ وزیراعلیٰ سے ملتا ہے۔