حیدرآباد۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایس وی کے میموریل باسکٹ بال ٹورنمنٹ کے ایک مقابلے میں دفاعی چمپئن کسٹمس اینڈ جی ایس ٹی نے جدوجہد کے بعد حریف ٹیم مہیندرا ہلز باسکٹ بال کلب کو 58-64 سے شکست دی۔ مقابلے کے آغام پر مہیندرا ہلز باسٹک بال کلب نے 10-24 کی سبقت بنالی تھی جس سے دفاعی چمپئن کی شکست نظرآرہی تھی۔ یاد رہے اس ٹورنمنٹ میں باسکٹ بال فیڈریشن آف انڈیا نے پہلی مرتبہ ملک میں لیدر بال کا تجرباتی طور پر استعمال کیا ہے جو نورمن اساک کی سرپرستی میں کیا جانے والا فیصلہ ہے۔
پولارڈٹیم کے کپتان برقرار
جمیکا۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق مایہ نازآل راؤنڈرکیرون پولارڈ دورہ سری لنکا میں ٹیم کی قیادت کرینگے۔ شیمرون ہٹمائر اور ایون لوئس فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ، گھٹنے کی تکلیف سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد فیبین ایلن بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
