جدہ۔ قاہرہ دنیا کے مصروف ترین روٹ میں سے ایک

   

جدہ : فضائی ٹریفک کے عالمی اداروں نے کہا ہیکہ بین الاقوامی پروازوں کے حوالے سے قریب ترین شہروں کے روٹس میں جدہ ، قاہرہ دنیا کے مصروف ترین روٹس میں سے ایک ہے۔ جدہ، قاہرہ مصروف ترین روٹس کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ دو قریبی شہروں کے حوالے سے بین الاقوامی پروازوں میں سنگاپور اور ملائشیا دنیا کے مصروف ترین روٹس میں شمار کیا جاتا تھا۔عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ ’جنوبی کوریا اور جاپان کے درمیان سفر دنیا کے مصروف ترین روٹس میں سرفہرست ہے‘۔’اسی طرح ریاض، دبئی دنیا کے مصروف ترین روٹس میں چھٹے نمبر پر آتا ہے‘۔دوسری طرف مصروف ترین ہوائی اڈوں میں اٹلانٹا ہارٹس فیلڈ ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے۔