جدہ انٹرنیشنل لگژری ویک :سعودی ولیعہد کی گھڑی توجہ کا مرکز

   

ریاض : جدہ انٹرنیشنل لگژری ویک میں دنیا کی بعض قیمتی اشیا، جواہرات اور نگینے رکھے گئے تھے۔ اس کا اختتام جمعرات کو ہوا۔ انٹرنیشنل لگژری ویک میں ولی عہد محمد بن سلمان کی ایک گھڑی بھی رکھی گئی تھی جو خاص ان کیلئے بنائی گئی تھی۔ یہ گھڑی سعودی خاتون رِناد المعودی نے ڈیزائن کی تھی۔جدہ انٹرنیشنل لگژری ویک کے موقع پر یہ گھڑی توجہ کا مرکز تھی۔رِناد المعودی نے کہا کہ ’یہ سب سے بہترین ڈیزائن ہے جو ابھی تک میں نے بنایا اور مجھے اس پر فخر ہے کیونکہ یہ گھڑی میرے کیریئر کیلئے ایک اہم موڑ ہے۔‘رِناد المعودی کو بچپن سے زیورات کے بنانے کا شوق ہے۔ انہوں نے بعد میں اس کو بطور پیشہ اپنایا اور اب وہ رِناد المعود جیولری کی بانی ہے۔انہوں نے پراڈکٹ ڈیزائن میں اعلٰی تعلیم برطانیہ سے حاصل کی اور اس کے بعد انہوں نے جینوا میں بھی ایک تربیتی پروگرام میں حصہ لیا جس نے ان کے کام میں مزید نکھار پیدا کیا۔رِناد المعودی نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’سب سے پہلے، مجھے یہ دیکھ کر بہت اعزاز اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ یہ گھڑی ولی عہد کی کلائی کی زینت بنی ہوئی ہے۔ یہ میرے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔‘