جدہ ایرپورٹ 40 سال بعد بند کردیا گیا

,

   

جدہ ۔ جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایر پورٹ کا جنوبی ٹرمنل بند 40 سال کے بعد کر کے خدمات نئے ایرپورٹ میں منتقل کردی گئی ہیں ۔ ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ جنوبی ٹرمنل سعودی ایرلائن کی اندرون ملک اور انٹر نیشنل پروازوں کے لیے مختص تھا جسے اب بندکر دیا گیا ہے۔ سعودیہ کی خدمات مکمل طور پر نئے ایرپورٹ کے ٹرمنل1 میں منتقل کردی گی ہیں ۔انتظامیہ نے اس موقع پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے جنوبی ٹرمنل کے مختلف گوشے دکھائیں ہیں اورکہا ہے کہ ہماری کئی خوبصورت یادیں اس سے وابستہ ہیں، ہم نے 40 سال تک یہاں کام کیا ہے، اب اسے بندکرکے نئے ٹرمنل میں منتقل ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ جدہ کے نئے ایرپورٹ کا افتتاح ہوچکا ہے جس میں سعودی ایرلائن کی سرگرمیاں مکمل طور پر منتقل ہو گئی ہیں ۔
شادی میں زیادہ مہمانوں کو مدعو کرنے پر دلہا گرفتار
ریاض ۔ محائل عسیر میں شادی کی ایک تقریب میں مقررہ تعداد سے زیادہ افرادکو مدعو کرنے پر دولہاکوگرفتارکیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عسیر علاقے کی پولیس نے کہا ہے کہ جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب محائل عسیر میں واقع ایک شادی کے باہر بڑی تعداد میں گاڑیاں دیکھ کر ایک شخص نے ویڈیو شائع کیا ۔فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر تفتیشی عہدیدار پہنچ گئے جن کے معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ ایک شہری نے اپنی شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ لوگوں کو جمع کیا ہے۔کورونا وائرس کے انسداد کے لیے جاری حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر ضابطے کی کارروائی کی گئی اور بعد ازاں دولہے کے علاوہ شادی ہال کے منیجر اور ایک تیسرے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار شدگان پر الزام ہے کہ انہوں نے شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ مجمع اکٹھا کیا ہے، وزارت صحت اور وزارت داخلہ کی ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو وبا کے خطرے سے دوچارکرنے کا سبب بنے ہیں۔ واضح رہے کہ متعلقہ اداروں کی ہدایات کے مطابق شادی کی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کو شرکت کی اجازت ہے۔