جدہ: امریکی سوپر اسٹار جنیفر لوپیز نے جدہ کارنیش سرکٹ میں سعودی عریبین گراں پری کے پانچویں ایڈیشن میں شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ جنیفر نے سال کی سب سے زیادہ موضوع بحث فارمولا 1 (F1) ریس کے دوران ریس ٹریک پر اور وہاں سے ہٹ کر اسٹیج پر دونوں جگہ ناظرین و سامعین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ فیراری کے وی آئی پی مہمان کی حیثیت سے 55 سالہ اداکارہ اور گلوکارہ نے پیڈاک کا دورہ کیا، ڈرائیور چارلس لیکرک کے ساتھ تصویرکشی کرائی، اور ہفتہ 19 اپریل کو F1 کے سی ای او اسٹیفانو ڈومینیکلی سے ملاقات بھی کی۔ جنیفرنے انسٹاگرام پر کیپشن کے ساتھ تصاویر شیئر کئے اور ایک پوسٹ میں کہا کہ @F1 سعودی عریبین گراں پری جدہ میں ناقابل فراموش رات کے لیے آپ کا شکریہ!اس رات جنیفر نے اسٹیج پر لائیو پرفارم کیا، اپنے کچھ مشہور گانے گائے۔ دیگر بڑے ستاروں نے اس کے ساتھ شمولیت اختیار کی، جن میں عشر، میجر لازر، پیگی گو، اور پارٹی نیکسٹ ڈور کے ساتھ ساتھ عرب گلوکاروں جیسے مروان پابلو، ٹول8ٹے، ہشام عباس، مصطفیٰ عمار، اور حامد الشیری شامل ہیں۔ جنیفر کا 11 سال میں یہ پہلا فارمولا 1 پرفارمنس ہوا۔ آخری بار 2014 میں سنگاپور میں ہوا تھا۔ امریکی اسٹار نے گزشتہ نومبر میں ریاض سیزن کے دوران ایک خصوصی فیشن ایونٹ میں بھی پرفارم کیا تھا۔ جنیفر جون کے اوائل میں اپنے اَپ آل نائٹ لائیو ورلڈ ٹور کا آغاز کرنے والی ہے، جس میں مصر اور متحدہ عرب امارات میں توقف کی تصدیق کی جاچکی ہے۔