جدہ : (عارف قریشی) : قونصل جنرل ہند جدہ عزت مآب فہد احمد خان نے 13 مارچ کو انڈین قونصلیٹ میں دعوت افطار کا اہتمام کیا جس میں سفیر ہند برائے سعودی عرب عزت مآب ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کے علاوہ سعودی حکومت کے سفارتکار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ افطار پارٹی سے پیار و محبت میں اضافہ ہوتا ہے اور ہمارے ملک ہندوستان کی روایتی تہذیب اور قومی یکجہتی کا بھی اظہار ہوتا ہے۔ شاندار افطار ڈنر پر ہندوستانی کمیونٹی نے قونصل جنرل اور سفیر ہند کا شکریہ ادا کیا۔ انَین قونصلیٹ کے قونصلرس اور اسٹاف نے بہترین خدمات انجام دیں۔