جدہ : سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شمالی علاقے سخت سردی کی زد میں ہیں جبکہ مشرقی علاقے میں بارش کی توقع ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ’طریف اور القریات میں 3 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ریاض میں 16 ڈگری ہے جس سے سردی کی لہرکی وسعت کا اندازہ ہوتا ہے‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’موسمی نقشوں کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ گھنے بادل مشرقی خطہ میں جن کے باعث کہیں موسلادھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’شمالی و مشرقی ریجن کے علاوہ ریاض، قصیم، حائل، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر اور جازان میں ہلکی بارش کی توقع ہے‘۔مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے سے محکمہ نے کہا ہے کہ ’بیشتر شہروں میں تیز ہوا اور ہلکی بارش کی توقع ہے جبکہ جدہ 49 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار میں ہوا چلے گی‘۔