جدہ میں عید ملن پارٹی سفارتکاروں اور جدہ کی معزز شخصیتوں کی شرکت

   

عارف قریشی
عروس الجرالاحمر جدہ میں انڈین کلچر سوسائٹی اور بزم عثمانیہ جدہ ہندوستانی تارکین وطن کی پہلی اور قدیم ادبی و سماجی تنظیم نے اپنی قدیم روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی 6 جون کو شاندار انداز میں عید ملن پا رٹی کا اہتمام کیا جس میں انڈین قونصلیٹ جنرل جدہ کی جانب سے قونصل پریس اینڈ انفارمیشن اینڈ کلچر مسٹر معین اختر قونصل (CW) ، ڈاکٹر ایم علیم اور وائس قونصل سریش راؤ کے علاوہ جدہ کے معزز حضرات نے شرکت کی۔ صدر سوسائٹی و بزم عارف قریشی نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے عید سعید کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہمارے ملک ہندوستان میں گنگا جمنی تہذیب کا شاندار مظاہرہ کیا جاتا ہے ۔ ہمارے ملک میں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر زندگی گزارتے ہیں اور عید و تہوار میں تمام مذاہب کے لوگ شرکت کرتے ہیں ۔ عارف قریشی نے کہا کہ ہمارے سوسائٹی وبزم کے حدمات میں سب سے اہم خدمات جشن آزادی اور جشن جمہوریہ ، عید ملن پا رٹی اور انڈین اسکول کے کتابوں کی مفت تقسیم کرنا ہے ۔ انہوں نے محفل میں موجود انڈین اسکول کے چیرمین کو موجودہ چیرمین ہائیر ایجوکیشن انڈین اسکولس سے مخاطب ہوکر کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انڈین اسکولس کے ہزاروں طالب علموں کے مستقبل کو سنوارنے کی ذمہ داری دی ہے ۔ اس لئے آپ سے گزارش ہے کہ آپ لوگ (CBSE) اور وزارت تعلیم سعودی عرب کے خاتون کے دائرے میں رہ کر اپنی خدمات انجام دیں، جہاں تک ہوسکے اسکول کے طالب علموں اور اسٹاف کو زیادہ سے زیادہ راحت اور سہولتیں فراہم کریں۔
سابق چیرمین انڈین اسکول جدہ امن دامدی نے کہا کہ اس عید ملن پارٹی میں شرکت کر کے مجھے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ انہوں نے حاضرین محفل کی عید کی پرخلوص مبار کباد پیش کی ۔ سابق سرپرست انڈین کلچرل سوسائٹی نے کہا کہ ہمارے انڈین کلچرل سوسائٹی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ ہم جدہ میں ہما رے ملک کی قومی تقریب جشن آزآدی اور جشن جمہوریہ کے علاوہ انڈین اسکول کے طالب علموں میں ہزاروں کتابیں مفت ہر سال تقسیم کرتے ہیں ۔ یہ خدمات ہم 30 سال سے انجام دے رہے ہیں۔ سرپرست انڈین کلچرل سوسائٹی جدہ رام نارائن ایئر نے بھی عارف قریشی کے بے لوث خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کا سرپر ست ہوں ۔ مگر سچ بات تو یہ ہے کہ وہ میرے سر پرست ہیں کیونکہ وہ سارا کام کرتے ہیں اور مجھے سرپرست کہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عید ملن پارٹی سے قومی یکجہتی میں اضافہ ہوتا ہے اور گنگا جمنی تہذیب کا شاندار مظاہرہ ہوتا ہے ۔ چیرمین انڈین اسکول جدہ عنقر عالم نے کہا کہ آج ہم اپنے اسکول کے لئے اسکول کے اسٹاف اور طالب علموں کے لئے بہتر سے بہتر کام کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد نئی نسل کی زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے کیونکہ تعلیم سے ہی انسان ترقی کرسکتا ہے اور قوم و ملت کی خدمت کرسکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عارف قریشی نے جو بھی اپنی تقریر میں اسکول کی بہتری کے لئے کہا ہے ہم اس پر عمل کرتے ہوئے اور اسکول کو CBSE کے بنائے ہوئے قانون اور سعودی وزارت تعلیم کے دائرہ میں ہم اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ دانش عبدالغفور موجودہ چیرمین ہائیر ایجوکیشن انڈین اسکولس جدہ سعودی عرب نے کہا کہ مجھے اس عید ملن پار ٹی میں شرکت کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں عارف قریشی کے کمیونٹی خدمات سے بہت پہلے سے واقف ہوں ۔انہوں نے یہ ثابت کردیا کہ اگر انسان کوئی کام کرنے کا طئے کرلے تو وہ کرسکتا ہے ۔ یہ خوبی عارف قریشی کے اندر بدرجہ اتم موجود ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈین اسکولس کے چیرمین کی حیثیت سے میرا یہ فرض ہے کہ میں اسکول کے طالب علموں اور اسکول کے اسٹاف کے بہتری کیلئے اپنی خدمات انجام دوں۔ وائس قونصل سریش راؤ نے تمام مسلمان بھا ئیوں کو عید کی پرخلوص مبارکباد دی ۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر ایم علیم قونصل (CW) نے کہا کہ مجھے اس عید ملن پا رٹی میں شرکت کرتے ہوئے بے انتہا ء خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ اس عید ملن پارٹی میں ہمارے ملک و شہر کی عمودہ قدیم تہذیب کی جھلکیاں نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے حاضرین محفل کو عید کی پرخلوص مبارکباد دی اور کہا کہ عید ہندو مسلم اتحاد اور آپسی بھائی چارگی کا پیام لاتی ہے۔ عید خوشیوں اور مسرتوں کا پیغام لاتی ہے ۔ اس قسم کے تقاریب میں ہمارے ملک کی گنگا جمنی اور قومی یکجہتی نظر آتی ہے۔ انہوں نے انڈین کلچرل سوسائٹی و بزم عثمانیہ جدہ کی خدمات کی ستائش کی اور عارف قریشی کے حب الوطنی کے جذبہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جدہ میں وہ ہر سال ہمارے ملک ہندوستان کے جشن آزادی اور جشن جمہوریہ تقاریب منعقد کرتے ہیں جو ایک بڑا کارنامہ سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے دنوں قطر میں انڈین ایمبسی میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے تو انہوں نے دیکھا کہ وہاں پر انڈین کمیونٹی کے لوگ قانونی طور سے سوسائٹی فورم اور اسوسی ایشن بناکر کم یونٹی کی خدمات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک ہندوستان میں تعلیم کا معیار بہت اونچا ہوگیا ہے ۔ مہم کو اپنے بچوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلوانے کے لئے اب باہر بھیجنے کی ضرورت نہیں، ہما رے بچوں کو ہمارے ملک میں اب اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی پوری پوری سہولتیں ہیں۔
مہمان خصوصی معین اختر قونصل پریس اینڈ انفارمیشن اینڈ کلچرل نے تمام مسلمانوں کو عید سعید کی پر خلوص مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میں انڈین کمیونٹی کی دل سے قدر کرتا ہوں اور کمیونٹی کی خدمت کرنا میرا اولین فرض ہے ۔ ہمارے انڈین قونصلیٹ جنرل آفس کے دروازے پر ہندوستان کے لئے ہر وقت کھولے ہیں ۔ وہ جب چاہے ہم سے ربط پیدا کرسکتا ہے اور اپنے مسائل حل کرواسکتے ہیں۔ ہم انڈین کمیونٹی کی خوشی اور غم میں برابر کے شامل ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارف قریشی نے اپنی ناسازگی طبیعت کے با وجود دو مہینے قبل جشن جمہوریہ کی تقریب شاندار پیمانہ پر منعقد کیا اور آج عید ملن پار ٹی منعقد کرکے اپنے حب الوطنی کے جذبہ کا اظہار کیا ہے ۔ ہم عارف قریشی کی خدمات کی قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں اور ہم ان کے مکمل صحت مندی کیلئے دعاگو ہیں۔
مرزا قدرت اللہ بیگ کی تلاوت کلام سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ تقاریر کے بعد حیدرآبادی بریانی ، شیر خورمہ کے علاوہ کئی لذیذ کھانوں سے مہمانوں کی خاطر نوازی کی گئی ۔ عشائیہ کے بعد مزاحیہ شاعر اقبال بلین اور عارف مسعود صدیقی نے اپنا مزاحیہ کلام سناکر محفل کو چار چاند لگادیا ۔ اس عید ملن پا رٹی کے کام یاب بنانے کیلئے جن ممبروں نے شب و روز اپنی خدمات فراہم کئے ان کے اسم گرامی یہ ہیں۔ اقبال شیخ ابوبکر، مرزا قدرت اللہ بیگ ، عارف مسعود صدیقی ، اظہر الدین ، عارف صدیقی کے شکریہ پر رات دیر گئے اس پروقار اور یادگار عید ملن پارٹی کا اختتام عمل میں آیا۔