جدہ میں غزہ جنگ پر بین الاقوامی سمپوزیم

   

Ferty9 Clinic

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پیر کو جدہ ہیڈکوارٹر میں یروشلم اورغزہ کی جنگ پر ایک بین الاقوامی سپموزیم کا انعقاد کیا۔او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے کہا کہ ’یہ سمپوزیم ایس ایسے وقت ہو رہا ہے جب ہم سب یروشلم کے اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات، اس کے لوگوں اور آباد کاری کی پالیسیوں کے ذریعے اس کی عرب شناحت پر بار بار اسرائیلی حملوں، زمینوں کو ضبط کرنے، گھروں کو مسمار کرنے، دیوار کی تعمیر، مسلمان اور عیسائی عبادت گزاروں پر حملے اور دیگر سنگین خلاف ورزیوں کے نتیجے میں خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’یروشلم فلسطین کا دارالحکومت اور فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے جس پر 1967 میں قبضہ کیا گیا تھا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’اسرائیل کی تمام پالیسیاں اور اقدامات غیرقانونی اور ناجائز ہیں اور یہ فلسطینی عوام کے سیاسی، تاریخی اور قانونی حقوق پر حملہ ہے، جو بین الاقوامی قانون کی حکمرانی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔‘او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ’اسرائیلی اقدامات سے تنازعات کے دائرے کو ایک خطرناک مذہبی جہت تک پھیلانے کا خدشہ ہے جس سے پوری دنیا میں سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے اور اس کیلئے ذمہ دارانہ بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت ہے۔‘