جدہ میں قونصل حج محمد ہاشم نے جائزہ حاصل کرلیا

   


جدہ (عارف قریشی): جناب محمد ہاشم نے انڈین قونصلیٹ جنرل آفس میں قونصل جج کی حیثیت سے اپنے نئے عہدہ کا چارج حاصل کرلیا۔ وہ سابق قونصل حج صابر بومکھانی کی جگہ پر خدمات انجام دیں گے۔ نئے قونصل حج جناب محمد ہاشم کا تعلق یو پی سے ہے۔ وہ پہلی بار انڈین قونصلیٹ جنرل آفس جدہ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک ملاقات میں سیاست نیوز عارف قریشی کو بتایا کہ یہ میری خوش قسمتی ہیکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ہندوستانی حجاج کرام کی خدمات کا موقع عنایت فرمایا۔ انشاء اللہ ہندوستانی حجاج کرام کو سکون و آرام سے حج کا مقدس فریضہ ادا کرنے کیلئے ہر طرح سے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 2023ء کے حج کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردی ہے۔ نئے قونصل حج نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہیکہ حجاج کرام کی تشریف آوری سے قبل ان کے رہائش، ٹرانسپورٹیشن اور میڈیکل کے سارے انتظامات مکمل کرلی جائیں۔