جدہ میں چوتھا جاپانی تقریری مقابلہ منعقد

   

جدہ ۔ 3 نومبر (ایجنسیز) جدہ میں جاپان کے قونصل خانے نے جاپان کے گریجویٹس اور اسوسی ایٹس کی سعودی اسوسی ایشن اور شہر کی جاپانی کمیونٹی کے تعاون سے کنگ فہد پبلک لائبریری میں چوتھا جاپانی تقریری مقابلہ منعقد کیا۔یہ تقریب جاپان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقد کی گئی تھی اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا تھا، جیسا کہ سعودی پریس ایجنسی نے اس کی تفصیلات کو رپورٹ کیا۔ جاپان کے قونصل جنرل دائیسوکے یاماموتو نے تقریب کے انعقاد میں مسلسل تعاون پر لائبریری کے عملے اور اسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مقابلہ ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرے گا اور شرکاء کی جاپانی زبان کی مہارت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ تفصیلاتکے مطابق اس موقع پر جاپانی خطاطی کی فنکارہ کوکا آوازو نے لائیو ڈیمونسٹریشن پیش کی، جس میں شرکاء اور مقابلے میں حصہ لینے والوں نے خود بھی خطاطی کرنے کی کوشش کی۔ مقابلے کے شرکاء نے اپنی تقاریر میں جاپان اور سعودی عرب کی زندگی، ثقافت اور تعلیم میں مماثلتوں اور فرق پرگفتگو کی۔