جدہ۔جدہ میں سعودی شہری اور مقیم غیرملکی عید الاضحی کے دنوں میں گھروں سے باہر نکلے اور پارکوں میں نظر آئے۔ ہندوستانی افراد پر مشتمل خاندان بھی آس پاس کے پارکوں میں نظر آئے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پارک آنے والوں میں کورونا وبا سے بچاؤ کی آگہی تھی۔ سب ماسک پہنے ہوئے تھے۔ سب سے اچھی بات یہ تھی کہ سماجی فاصلے کی پابندی بڑے احساس کے ساتھ کی جارہی تھی۔ بچے بھی اس سلسلے میں پیچھے نہیں تھے۔ محسوس ہورہا تھا کہ کئی ماہ تک گھروں میں رہنے کے دوران بچوں میں کورونا وبا سے بچاؤ کا شعور بڑھ گیا ہے۔