جدہ کی بندرگاہ پر سنگاپورکے آئیل ٹینکر میں دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی

   


جدہ:سعودی شہر جدہ کی بندرگاہ پر سنگاپور کے بحری آئل ٹینکر پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ تاہم عملہ محفوظ رہا۔ شپنگ کمپنی کا دعویٰ ہیکہ بحری آئل ٹینکر پر بیرونی حملہ کیا گیا۔جہاز پر موجود عملے کے 22 افراد دھماکے اور آگ سے محفوظ رہے۔ آئل ٹینکر پر لگنے والی آگ کو بجھا دیا گیا ہے۔سعودی حکام نے ابھی جدہ بندرگاہ دھماکے کی تصدیق نہیں کی ہے۔دوسری جانب سنگاپور کی شپنگ کمپنی کا دعویٰ ہیکہ آئل ٹینکر پر بیرونی حملہ کیا گیا جس کے باعث ٹینکر پر آگ لگی اور دھماکا ہوا۔کمپنی کاکہنا ہیکہ یہ ممکن ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والی جگہ سے کچھ تیل نکلا ہو، تاہم فی الحال آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج نہیں ہورہا، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئل ٹینکر 84 فیصد بھرا ہوا ہے اور اس میں 60 ہزار ٹن پیٹرول ہے۔سعودی حکام کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی دھماکے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ کسی گروپ نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔