جدہ کی سڑکوں پر عربی خطاطی

   

جدہ ۔ عربی رسم الخط دنیا کا حسین ترین رسم الخط مانا جاتا ہے۔ اسے سعودی عرب میں تزئین و آرائش کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ جدہ شہر میں 150 رضاکار جدہ کی سڑکوں کو عربی خطاطی سے مزین کرنے کی مہم چلائے ہوئے ہیں۔ الشرق الاوسط کے مطابق جدہ میونسپلٹی خطاطی کے رضاکاروں کی سرپرستی کررہی ہے۔ شہر کے اہم پل عربی رسم الخط سے آراستہ ہوگئے ہیں۔ رضاکاروں کی ٹیم کو جائے آف یوتھ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نوجوان جدہ شہر کو جسے عروس البحر الاحمر (بحیرہ احمر کی دلہن) کہا جاتا ہے کو خوبصورت بنانے کے لئے عربی رسم الخط کا سہارا لے رہے ہیں۔