تیکنیکی خرابی پر350 مسافرین کا احتجاج‘اتوار کی صبح طیارہ کی پرواز
حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ پرہفتہ کو ایر انڈیاکے تقریبا 350 مسافرین نے احتجاج کیا جب وہ زائد از 30 گھنٹے تک ایر پورٹ پر پھنس گئے تھے ۔ اس طیارہ کی جمعہ کو رات دیر گئے حیدرآباد سے جدہ کو پرواز مقرر تھی ‘ ایر لائنس ذرائع نے کہا کہ تیکنیکی مسئلہ کے سبب یہ تاخیر ہوئی تھی۔ بالاخر اس طیارہ نے اتوار کو 3.00 بجے صبح اپنا سفر شروع کیا اور کئی گھنٹوں سے پھنسے بے چین مسافرین نے اطمینان کی سانس لی ۔