جدید ترین آپریشن، تھیٹر کا افتتاح

   

دتیا ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے یہاں ضلع اسپتال میں جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ماڈیولر آپریشن تھیٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید ترین آپریشن تھیٹر کے شروع ہونے سے ڈسٹرکٹ اسپتال کی سہولیات میں توسیع کے ساتھ ساتھ دتیا اور ملحقہ علاقوں کے لوگ بھی مستفیدہوں گے ۔
اس موقع پر آج ضلع اسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینس سونپی۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولینس کی سہولت میسرہوجانے سے مریضوں کوبروقت علاج مل سکے گا اور متعلقہ رشتہ دارکو بھی انہیں اسپتال لے جانے میں سہولت ہوگی۔