جدید طرز کی دھوکہ دہی کی روک تھام کیلئے چوکسی ضروری

   

عوام سے بہتر تعلقات پر زور، نظام آباد میں کانسٹیبلس کے تربیتی پروگرام سے پولیس کمشنر کا خطاب

نظام آباد :21؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد پولیس کمشنر یٹ کے حدود میں واقع نظام آباد کے ایڑپلی منڈل کے جانکم پیٹ میں واقع پولیس ٹریننگ سنٹر پر نو منتخب کانسٹیبل کے تربیت کا آج پولیس کمشنر نے افتتاح کیا ۔ ٹریننگ 9 ماہ کی ہے اور ٹریننگ میں کریم نگر ، جگتیال ، ملگو ، اضلاع سے تعلق رکھنے والے 195 مرد کانسٹیبلس تربیت حاصل کریں گے ۔ اس موقع پر تربیتی طلباء سے مخاطب کر تے ہوئے پولیس کمشنر کملیشور نے بتایا کہ موجودہ دور میں جدید طور پر طرح طرح کے دھوکہ دہی کی جارہی ہے لہذا جرائم کی روک تھام کیلئے تربیت یافتہ کانسٹیبلس اپنے فرائض کی انجام دہی میں نمایاں خدمات انجام دینے کی اور دلچسپی کے ساتھ تربیت حاصل کرنے کی صورت میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان سماجی خدمات کو انجام دینے کی غرض سے پولیس کی ملازمت کو منتخب کیا ہے لہذا سماجی میں کس طرح رہنا چاہئے اس بارے میں غور کریں اور امن و ضبط کی برقراری سے ہی ترقی یقینی ہوگی اور اس میں محکمہ پولیس کی خدمات اہمیت کے حامل ہے عوام سے بہتر تعلقات قائم کرتے ہوئے اپنی خدمات کو انجام دیں ۔ تربیت بنیاد ہے اور بنیاد صحیح ہے تو سب کچھ ٹھیک ہوگا۔ مختلف محکموں سے ہٹ کر پولیس محکمہ ہے اور یونیفارم کی خدمات الگ ہے اور انہیں تربیت ضروری ہے ۔ پولیس کمشنر مسٹر کملیشور نے تربیت کے موقع پر ہر شخص ڈسپلین کے ساتھ رہیں اور قواعد پر عمل کریں اور 24 گھنٹے خدمات انجام دینے کیلئے تیار رہیں ۔ موجودہ دور میں شعور کی بیداری کے باعث عوام قواعد کے بارے میں عوام کو اچھی طرح واقفیت ہے ۔ لہذا ہر ملازم سونچ سمجھ کر قدم اٹھائیں اور 9 ماہ کے تربیت میں بہتر تربیت حاصل کریں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لا اینڈ آرڈر جئے رام کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔