کاماریڈی: محلہ اندرا نگر کالونی کے جدید قبرستان میں نمائندہ رکن بلدیہ محمد سلیم نے آج 10 لاکھ روپئے سے تعمیر کئے جانے والے سڑک کی تعمیری کا موں کا سنگ بنیاد رکھا اور تعمیری کاموں کو شروع کیا اس موقع پر مسٹر محمد سلیم نے کہا کہ جدید قبرستان میں سڑک کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بارش میں مشکلات پیش آرہی تھی جس پر میونسپل کاماریڈی کی جانب سے 10لاکھ روپئے منظور کئے گئے جس پر انہوں نے رکن اسمبلی گمپا گوردھن ، صدرنشین بلدیہ جھانوی ، ارکان بلدیہ اور دیگر سے بھی اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر جمعیت العلماء کے ذمہ داران حافظ محمد یوسف حلیم ، حافظ محمد عبدالواجد کے علاوہ نمائندہ رکن بلدیہ محمد آصف و دیگر بھی موجود تھے ۔ افتتاح سے قبل حافظ محمد یوسف نے قرأ ت کلام پیش کی اور دعا کی مسٹر سلیم الدین کی جانب سے خصوصی طور پر قبرستان میں سڑک تعمیر کئے جانے پر وارڈ کی عوام کی جانب سے مسرت کا اظہار کیا اس موقع پر محمد معز اللہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔
