نارائن پیٹ میں جائزہ اجلاس، ہینڈلوم ڈائرکٹر آلوگو ورشنی کا خطاب
نارائن پیٹ ۔ 25 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ حکومت کی ہینڈلوم ڈائرکٹر آلوگو ورشنی نے نارائن پیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ضلع کلکٹر نارائن پیٹ کو یاسری ہرشا، آئی اے ایس کے ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں ریاستی حکومت کی اسکیمات، ہینڈلومس مارکٹنگ اور پیداوار، سوسائٹی کی خریداری، بینکوں کی سوسائٹیز میں شہریوں کی شراکت کی حیثیت و انتظام وغیرہ کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آلوگو ورشنی نے کہا کہ نارائن پیٹ کے بافندوں کو نارائن پیٹ سلک ساڑیوں کو دنیا بھر میں مقبول بنانے کے لئے سخت محنت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ کی ریشمی ساڑیاں بہت مشہور ہیں۔ تاہم ان ساڑیوں کو دنیا بھر میں مارکٹنگ کرنے اور متعارف کرانے کے لئے نئے نئے ڈیزائن وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ جو دنیا میں بدلتے فیشن کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرسکے اور جدید دور میں جدید ٹکنالوجی سے بھی استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسٹر دیورس نئے ڈیزائن بنائیں۔ اس موقع پر سوسائٹی کے ارکان نے اپنے مسائل پیش کئے۔ بعد ازاں انہوں نے ہینڈلوم سوسائٹیز کے ذریعہ چلائے جارہے لومس کا معائنہ کیا اور روایتی ساڑیوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ہینڈلوم سنٹر کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ بھی کیا۔ اس پروگرام میں اڈیشنل کلکٹر میانک متل، ہینڈلوم ٹکسٹائل اے ڈی داسری بابو، ہینڈلوم ڈی وی او چندر شیکھر، ویورس، سرینواس، پربھاکر، گنپا، ہینڈ سوسائٹی کے صدر رمیش کلیانی، نائنا، سوریندر وغیرہ موجود تھے۔