محمد یوسف میموریل سوسائٹی نارائن پیٹ کے زیراہتمام تعلیمی کٹس کی تقسیم ، مقررین کا خطاب
نارائن پیٹ۔22 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد یوسف میموریل اینڈ ایجوکیشنل ویلفیرسوسائٹی نارائن پیٹ کے زیراہتمام نارائن پیٹ ٹاؤن و اطراف و اکناف کے سرکاری و خانگی اسکول، مدرسہ کے جماعت نرسری تا انٹرمیڈیٹ اردو میڈیم کے سینکڑوں طلباء و طالبات میں آج نارائن پیٹ کے ماڈرن ہائی اسکول میں مفت ایجوکیشن کٹ کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس ایجوکیشن کٹ میں اسکول بیاگ ، نوٹ بک ، پن ، پنسل ، ٹیفن باکس ، واٹر بوٹل کے علاوہ دیگر تعلیمی اشیاء شامل ہیں۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے صدر سوسائٹی محمد غوث سنڈکے انجنیئرحیدرآباد، محمد حسین سنڈکے، محمد نواز موسی، امیرالدین ایڈوکیٹ کونسلر، خواجہ محبوب خان پرنسپل ٹمریز اسکول، عثمان عبید اللہ مجاہد صدیقی سینئر صحافی، پرتاب ریڈی پرنسپل گورنمنٹ جونیئر کالج، مولانا فاروق بن مخاشن نظامی ودیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ تعلیم ایک ایسی طاقت ہے، جس سے ہر کسی کی قسمت بدل سکتی ہے، تعلیم کے بغیر دنیا میں انسان کی کوئی اہمیت نہیں ہے، آج کے اس جدید ٹکنالوجی والے دور میں تعلیم سب کے لئے ضروری ہے۔ اس موقع پر سوسائٹی کی جانب سے گورنمنٹ جونیئر کالج کی ایک طالبہ جو انٹر میڈیٹ امتحانات میں ریاستی سطح پر دوسرا مقام حاصل کیا تھا تہنیت پیش کی گئی۔ اور محمد فیاض پاجی گھر جو ماڈرن اسکول کے قدیم طالب علم کو جونیئر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کورٹ میں تقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی گی۔محمد فیاض رنگریز کی دختر جو نارائن پیٹ ایس ایس سی میں 10؍10 نشانات حاصل کرنے پر تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی گی۔ اس موقع پر سوسائٹی کے جانب سے غریب طلباء میں مفت کپڑے بھی تقسیم کئے گئے۔تقریب کا آغاز جناب فیصل کی قرأت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت شریف ماڈرن اسکول’ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی کے طالب علم نے پڑھی۔ تقریب کی کارروائی جناب عبدالقدیر کرسپانڈنٹ اسکول نے چلائی۔ حافظ محمد تقی صحافی روزنامہ اعتماد کنوینر پروگرام کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔ اس موقع پر حافظ جلال ، ذاکر حسین تاج صدر مدرس کے علاوہ مختلف اسکول کے ذمہ داران و اساتذہ ، طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کئی ۔