نظام آباد :28 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لینڈ اینڈ سروے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیام سندر ریڈی 10 ہزار روپئے رشوت حاصل کرتے ہوئے اے سی بی کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے اس واقعہ کے بعد کلکٹریٹ میں ہلچل پیدا ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب مورتاڑ منڈل کے دھرما ورم موضع سے تعلق رکھنے والے راجندر نامی کسان کے 5 گنٹے زمین کے متعلق رپورٹ ، میاپ فراہم کرنے کی درخواست گذاری کی تھی جس پر اے ڈی شیام سندر ، سپرنٹنڈنٹ وینکٹ ، جونیئر اسسٹنٹ رحیمہ نے 10 ہزار روپئے کا مطالبہ کرنے پر راجندر نے اے سی بی سے ربط پیدا کرتے ہوئے آج 10 ہزار روپئے شیام سند ر ریڈی کے حوالے کرتے ہی اے سی بی کے عہدیداروں نے شیام سندر ریڈی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے پر اس کیس میں ملوث سپرنٹنڈنٹ ، جونیئر اسسٹنٹ رحیمہ کو گرفتار کرلیا اور اے سی بی کورٹ کریم نگر میں حاضر کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ جدید کلکٹر یٹ کی تعمیر کے بعد پہلی مرتبہ رشوت ستانی کے کیس پیش آنے پر کلکٹریٹ میں ہلچل پیدا ہوگئی اور اس واقعہ کو لیکر عہدیداروں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ۔