ممبئی : اداکار شتروگھن سنہا نے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارمس کو وزارت اطلاعات و نشریات کے دائرہ میں لانے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان میں ضابطہ اخلاق کا نفاذ ایک حقیر بہانا ہے تاکہ جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے بعد اُٹھایا گیا قدم کہلاتا ہے۔ اُنھوں نے لکھا کہ بالادستی اور مذہب کے تعلق سے خوف پیدا کرنا آرٹ اور اختراعی جوش کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔