محبوب نگر میں پولیس عہدیداروں کے اجلاس سے ضلع ایس پی کا خطاب
محبوب نگر /2 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جرائم سے پاک معاشرہ کی تعمیر میں پولیس عہدیدار اپنا رول ادا کریں ۔ یہ ہدایت ضلع ایس پی نرسمہا نے پولیس ہیڈ کوارٹر کانفرنس ہال میں پی پیز ، اے پی پی ، کورٹ لائزن آفیسرس اور کورٹ ڈیوٹی آفیسرس کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ ملزمان کو عدالت سے سزا جوڈیشیل محکمہ کی ہدایات پر عمل آوری کے ذریعہ سزا کے تناسب میں اضافہ کیا جائے ۔ عدالت ، وارنٹ ، سمن ، یم سیزورٹیکلس کے تعلق سے تھانے میں فرائض انجام دینے والے کورٹ کانسٹیبل عہدیداران اپنے فرائض کو بہ خوبی انجام دے ۔ ایف آئی آر کے اندراج سے کیس مکمل ہونے تک ثبوت ، دستاویزات اور گواہان کی ذمہ داری ایف آئی آر وقت پر عدالت میں پیش کی جائیں ۔ انہوں نے عہدیداراوں کو پابند کیا کہ متاثرین کو انصاف کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں ۔ عمل کیا جائے ۔ اس موقع پر پی پی جناردھن ، پرانداملو گوڑ ، اے پی پی ڈی ایس پی وینکٹا رمنا ریڈی ، کورٹ لانرن آفیسر کورٹ کانسٹیبلس و دیگر موجود تھے ۔