دواخانہ میں بل کی عدم ادائیگی پر علاج روک دینے سے مریض کی موت
رقم کی ادائیگی تک نعش نہ دینے خانگی ہاسپٹل کے فیصلہ پر متوفیہ کے رشتہ داروں کی برہمی
حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) انسانیت اور اصلاحات کو دہائی دینے کے باوجود ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ میڈیکل شعبہ میں ہمدردی کیلئے کوئی جگہ نہیں ۔ مریض علاج اس کو صحت پر اپنی وقت توجہ دی جاتی ہے ۔ جب وہ ہاسپٹل کے بلز وقت پر ادا کرتا ہے ورنہ علاج روک دیا جاتا ہے اور اس دوران مریض فوت ہوجائے تو پھر نعش کے ذریعہ بلز وصول کئے جاتے ہیں۔ اس طرح کا ایک واقعہ سائبرآباد حدود میں پیش آیا ۔ ہائی ٹیک سٹی میں موجود میڈیکور ہاسپٹل کے انتظامیہ پر سنگین الزامات پائے جاتے ہیں کہ اس ہاسپٹل کے عملہ نے ایک مریض کا علاج نہیں کیا ۔ مریض کو ہاسپٹل میں شریک تو کرلیا گیا لیکن بلز ادا نہ کرنے پر اس کا علاج روک دیا گیا ۔ جس کے سبب وہ فوت ہوگئی اور رشتہ داروں کو یہ بات بتائی گئی کہ 4 لاکھ روپئے ادا کرنے پر ہی مریض کی نعش کو حوالے کیا جائے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ناگا پریہ نامی لڑکی جو پیشہ سے جونیئیر ڈاکٹر ہے کل رات لڑکی کی صحت اچانک خراب ہوگئی اور اس جونئیر ڈاکٹر لڑکی کو میڈیکور ہاسپٹل ہائی ٹیک میں شریک کروایا گیا ۔ کل رات دیر گئے ہاسپٹل کے عملہ نے ناگا پریہ کے افراد خاندان کو فون کرتے ہوئے بتایا کہ فوری ہاسپٹل کے بلز ادا کئے جائیں ۔ پریشان حال افراد خاندان نے صبح تک ایک لاکھ روپیوں کا انتظام کیا اور ہاسپٹل میں ادا کردئے ۔ جس کے بعد ناگا پریہ کی موت کی تصدیق کی گئی اور باقی بلز ادا کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا اور بلز ادا نہ کرنے پر نعش حوالے نہ کرنے کی شرط رکھی گئی ۔ ناگا پریہ کے افراد خاندان نے سنگین الزامات لگاتے ہوئے ہاسپٹل انتظامیہ اور عملہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ ع
انسٹاگرام پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا انجینئرنگ طالب علم گرفتار
حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) انسٹاگرام کے ذریعہ لڑکی کو ہراساں کرنے والے ایک بدمعاش کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سائبر کرائم پولیس سائبرآباد نے ایک لڑکی کی شکایت پر 21 سالہ راماکرشنا ساکن گنٹور کو گرفتار کرلیا جو انجینئیرنگ سال سوم کا طالب علم ہے ۔ اس کے خلاف ایک لڑکی نے شکایت کی تھی ۔ سائبر کرائم پولیس کے مطابق راما کرشنا لڑکی کے انسٹاگرام پر مسیج روانہ کر رہا تھا ۔ اس نے لڑکی کی تصاویر کے ساتھ چھڑ چھاڑ کرتے ہوئے ان تصاویر کو قابل اعتراض انداز میں تیار کیا اور لڑکی کو روانہ کیا ۔ لڑکی اپنی ہی تصاویر کو دیکھ کر حیران رہ گئی ۔ لیکن راما کرشنا لڑکی کو بات کرنے پر زور دے رہا تھا اور بصورت دیر میں ان تصاویر کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا کہ پولیس نے شکایت پر گرفتار کرلیا ۔ ع
سیل فون کے لیے نوجوان کا قتل
حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد ریلوے حدود میں ایک سیل فون کیلئے ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا ۔ سیل فون رہزن سیل فون کی خاطر ایک نوجوان کی جان لے لی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 25 سالہ سی دنیش جو ہمکنڈہ علاقہ کا ساکن شخص رمیش کا بیٹا جو گذشتہ روز سکندرآباد سے ہنمکنڈہ جارہا تھا۔ اس نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے قاضی پیٹ روانگی کیلئے ٹرین میں سوار ہوگیا ۔ اس دوران لالہ گوڑہ علاقہ میں ٹرین کی رفتار کسی قدر کم ہوئی اور دنیش ٹرین کے دروازے میں بیٹھا سیل فون میں مصروف تھا کہ رہزن نے سیل فون چھینے کیلئے دنیش کو ٹرین کے ڈبے سے نیچے گرادیا اور اس واقعہ میں زخمی لڑکا علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
شیرخوار بچی پانی کے بکیٹ میں گرنے سے فوت
حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) خیریت آباد کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک شیر خوار بچی فوت ہوگئی ۔ پولیس خیرآباد کے مطابق 18 ماہ کی ادویکا جو اندرا نگر خیریت آباد علاقہ کے ساکن ستیش کمار کی بیٹی تھی ۔کل رات ستیش کمار اپنی بیوی رینوکا اور دیگر افراد خاندان کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھا کہ بچی کھیلتے ہوئے پانی سے بھری بکیٹ میں جاگری جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کلر فوت ہوگئی ۔ خیریت آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ع
اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
سوری قتل کیس کا اہم ملزم بھانو کرن ضمانت پر رہا
حیدرآباد۔/6 نومبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں ایم سوری کے سنسنی خیز قتل کے اہم ملزم بھانو کرن کو 12 سال بعد عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد آج چنچل گوڑہ جیل سے رہا کیا گیا۔ قتل کیس میں 12 سال سے جیل میں زندگی بسر کرنے والے بھانو کو حال ہی میں نامپلی کورٹ نے ضمانت منظور کی ہے۔ ضمانت کی تکمیل کے بعد بھانوکرن کو رہا کردیا گیا۔ سوری قتل کیس میں بھانو کو عمر قید کی سزا سنائی تھی اور وہ 12 سال سے چنچل گوڑہ جیل میں تھا۔ 12 سال جیل میں گذارنے کے بعد بھانو کرن نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ دونوں عدالتوں نے ضمانت کیلئے مقامی عدالت سے رجوع ہونے کی ہدایت دی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ نامپلی کورٹ نے آرمس ایکٹ کیس میں ضمانت منظور کی ہے جبکہ 11 نومبر کو عمر قید کی سزا پر ضمانت کی سماعت ہوگی۔ 2011 میں ایم سوری کا قتل ہوا تھا جس میں بھانو کرن اہم ملزم تھا۔1
برقی شاک سے ایک شخص کی موت
حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) عطاپور کے علاقہ میں پیش آئے برقی شاک سے 50 سالہ شخص فوت ہوگیا ۔ عطاپور پولیس کے مطابق 50 سالہ شیخ جہانگیر جو سلیمان نگر علاقہ کے ساکن گورے میاں کا بیٹا تھا ۔ جہانگیر کل شام اپنے مکان میں کام میں مصروف تھے ۔ اس دوران برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جہانگیر پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ عطاپور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ع
گانجہ کے خلاف کارروائی ، گانجہ ضبط ، دو افراد گرفتار
حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : اسپیشل ٹاسک فورس ایکسائز پولیس نے آج تین علحدہ مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 4 کیلو 368 گرام گانجہ ضبط کرلیا اور دو افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ ایکسائز ایس ٹی ایف نے سرور نگر علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے اڈیشہ کے ساکن کونایلو نامی شخص کو گرفتار کرلیا جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ کا کام کررہا تھا اور اس پیشہ کی آڑ میں گانجہ کو فروخت کررہا تھا ۔ ایکسائز پولیس نے اس کے قبضہ سے ایک کیلو 532 گرام گانجہ اور دو سیل فون ضبط کرلیے جو بذریعہ ٹرین گانجہ کو حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے فروخت کررہا تھا ۔ ایس ٹی ایف نے میاں پور علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے آسام کے متوطن بھرت کو گرفتار کرلیا ۔ ایکسائز پولیس کے مطابق بھرت کے قبضہ سے ایک کیلو 230 گرام گانجہ کو ضبط کرلیا گیا ۔ بھرت نے آسام سے اس گانجہ کو منتقل کرنے کے بعد یہاں مقامی افراد میں فروخت کررہا تھا کہ ایکسائز پولیس نے بھرت کو گرفتار کرلیا ۔ تیسری کارروائی میں اسپیشل ٹاسک فورس ایکسائز پولیس نے ملکاجگری نریڈ میڈ علاقہ میں دھاوا کیا اور ایک کیلو 60 گرام گانجہ کو ضبط کرلیا ۔ ایکسائز پولیس نے اس کارروائی میں ایک اسکوٹی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا جب کہ خاطی شخص شاہنواز فرار ہوگیا ۔ ایکسائز پولیس سارے معاملہ کی جانکاری کررہی ہے ۔۔ ع