بیوی سے جائیداد تقسیم کا تنازعہ ، شوہر کی خودکشی
حیدرآباد /20 نومبر ( سیاست نیوز ) پہلی بیوی سے جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ شوہر کی ہلاکت کا سبب بن گیا ۔ جہاں یوسف نامی شخص نے خودکشی کرلی ۔ متحدہ ضلع نلگنڈہ کے کوداڑ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق یوسف کی دو بیویاں ہیں حالیہ دنوں پہلی بیوی کے ساتھ جائیداد کے مسئلہ پر تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔ اس مسئلہ پر یوسف کی پہلی بیوی نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی اور مختلف الزامات عائد کئے تھے ۔ یوسف نے واقعہ سے پہلے ایک سیلفی ویڈیو تیار کیا ۔ جس میں پہلی بیوی پر غیر قانونی طور پر مقدمات میں پھانسنے اور ہراساں کرنے کا یوسف نے الزام لگایا اور یہ بھی الزام لگایا کہ انہیں مسلسل ہراساں و پریشان کیا جارہا ہے ۔ یوسف نے اپنے رشتہ داروں اور پولیس کو بھی مورد الزام ٹھہرایا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
اسسٹنٹ کمشنر اور اسٹیٹ کمرشیل ٹیکس آفیسر ملک پیٹ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
حیدرآباد /20 نومبر ( سیاست نیوز ) اینٹی کرپشن بیورو نے ایک کارروائی کے دوران گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ملک پیٹ سرکل میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ( ایس ٹی ) اور اسسٹنٹ کمرشیل ٹیکس آفیسر کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ ملک پیٹ سرکل II کے اسسٹنٹ کمشنر محبوب باشاہ اور اسسٹنٹ کمرشیل ٹیکس آفیسر کے سوما شیکھر کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ ان عہدیداروںنے ایک لاکھ روپئے رشوت کا مطالبہ کیا اور 50 ہزار روپئے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگئے ۔ اے سی بی نے ان عہدیداروں کو نامپلی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا ۔ ع
فیاکٹری میں دھماکہ سے مزدور کی ہلاکت ، متوفی کے رشتہ داروں کا فیاکٹری انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام
میڑچل ملکاجگری علاقہ میں کشیدگی ، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد /20 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب ایک فیاکٹری میں مزدور کی ہلاکت کے بعد احتجاج ہوا ۔ متوفی کے رشتہ داروں نے فیاکٹری انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج درج کروایا اور پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ میرچل ملکاجگری علاقہ کی ایک فیاکٹری میں دھماکہ ہوا جس میں ایک مزدور ہلاک اور دیگر تین شدید زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق سورارم علاقہ میں واقع ارورا کمپنی میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ کمپنی میں ریکٹر میں دھماکہ ہوا جب مزدور اس ریکٹرکیصسفائی میں مصروف تھے جو کمیکل کو ملاوٹ کے سبب پیش آنے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ اس دوران دیکھتے ہی دیکھتے دیگر مزدور خوف کا شکار ہوگئے ۔ اس حادثہ میں 43 انیل ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ 23 سالہ گوپی 25 سالہ سرینواس اور 30 سالہ بالرام شدید زخمی ہوگئے ۔ جنہیں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
عنبرپیٹ میں کم عمر لڑکی کی خودکشی
بیماری سے دل برداشتہ طالبہ کا سنگین اقدام
حیدرآباد /20 نومبر ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک کم عمر لڑکی کی خودکشی کے حیرت ناک واقعہ پیش آیا ۔ مسلسل ایک ماہ سے بیمار چندنا نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ گیارہ سالہ لڑکی کی جانب سے پھانسی لینے کا یہ اپنی نوعیت کا واقعہ ہے ۔ سوشیل میڈیا کے ریلز اور جرائم پر مبنی واقعات سیریل اور ڈرامہ سماج پر اس طرح منفی اثر انداز ہو رہے ہیں کہ گیارہ سالہ لڑکی کو پھانسی لینے کا آئییڈیا حاصل ہو رہا ہے ۔ ایسے واقعات سماج میں خطرناک رحجانات اور اثرات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق گیارہ سالہ چندانا جو 7 ویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ عنبرپیٹ علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیٹی بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چندنا کی صحت ایک ماہ سے خراب تھی اور مسلسل خرابی صحت کے سبب لڑکی پریشان رہتی تھی ۔ کل اس کے مکان میں اس کے والدین کام پر گئے تھے اور بھائی اسکول گیا تھا ۔ چندنا جس اسکول میں زیر تعلیم تھی اس کا بھائی بھی انہیں اسکول میں پڑھتا تھا اور والدہ اسکول میں کام کرتی تھی اور والد پیشہ سے ٹی وی میکانک ہے ۔ گھر میں اکیلے ہونے کے سبب بیماری سے دلبرداشتہ چندنا نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
چائے تیار کرنے کے مسئلہ پر ساس اور خسر سے بحث و تکرار بیوی کی خودکشی
حیدرآباد /20 نومبر ( سیاست نیوز ) چائے تیار کرنے کے مسئلہ پر ساس خسر سے بحث و تکرار کے بعد ایک حاملہ خاتون نے خودکشی کرلی ۔ سورارام پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 22 سالہ لاونیا نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ لاونیا سورارم علاقہ کے ساکن شخصگنپتی کی بیوی تھی ۔ اس خاندان کا تعلق سریکاکلم سے بتایا گیا ہے ۔ ایک گیارہ ماہ کا لڑکا ہے ۔ کل شام لاونیا کا ساس اور خسر سے جھگڑا ہوا ۔ ساس اور خسر نے اس خاتون سے چائے بنانے کی خواہش کی اور لاونیا نے انکار کردیا اس بات پر بحث و تکرار اور جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع
بلندی سے گرنے پر نوجوان کی موت
حیدرآباد /20 نومبر ( سیاست نیوز ) نیک نام پور علاقہ میں ایک نوجوان بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 24 سالہ علیشان عالم جو نیک نام پور علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل کام کے دوران بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع