جرائم و حادثات

   

موہن بابو کے خاندانی جھگڑوں میں مزید اضافہ
منوج پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار، پہاڑی شریف پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار منجو موہن بابو کا خاندانی جھگڑا طول پکڑتا جارہا ہے۔ کل فارم ہاوز میں میڈیا پر حملہ کرنے والے موہن بابو کو آج عدالت سے راحت حاصل ہوئی ہے ۔ دوسری طرف پہاڑی شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منوج پر حملہ کرنے والے شخص کرن کو گرفتار کرلیا ہے جو وشنو کاکڑ بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ روز منجو منوج نے اپنے بھائی منجو وشنو کی ایماء پر حملہ ہونے کی شکایت کی تھی ۔ پولیس نے اپنی کارروائی میں موہن بابو کے منیجر کرن اور وجئے کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔ ان پر حملہ کرنے کے علاوہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو تباہ کرنے کے الزامات پائے جاتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ منجو فیملی میں منوج کی شادی کے بعد اختلافات شروع ہوئے اور ان دنوں تنازعہ کی شکل میں منظر عام پر آگئے ۔ منجو فیملی تلنگانہ کے علاوہ آندھراپردیش اور ٹامل ناڈو میں کافی شہرت رکھتی ہے ۔ فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے اور سماج کیلئے تعمیری رول ادا کرنے والی فلموں میں اداکاری کرنے والے موہن بابو کے خاندانی جھگڑوں پر مختلف انداز سے تبصرے کئے جارہے ہیں اور عوام میں ان دنوں کافی موضوع بحث بناہوا ہے ۔ فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والوں کی حقیقی زندگی کا شائقین اور عوام بھرپور دلچسپی سے نظارہ کر رہے ہیں ۔ ع
کشائی گوڑہ میں برقی شاک سے ایک شخص کی موت
حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے مضافاتی علاقہ کشائی گوڑہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 36 سالہ بی لنگیا جو پیشہ سے فلیکسی اور بیانرس کا کاروبار کرتا تھا ۔ سیاسی قائدین ، رئیل اسٹیٹ وینچرس اور کمپنیوں کے سلبریٹریز کے پوسٹرس لگایا کرتا تھا ۔ آج صبح نریڈمیڈ چوراہا پر لنگیا اس کے بھائی اور مزدوروں کے ہمراہ پوسٹر لگانے میں مصروف تھا کہ برقی ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ کشائی گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
عصمت ریزی کے خلاف ایک شخص پر مقدمہ
حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز) پرانے شہر میں پیش آئی ایک واردات میں پولیس نے عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ تالاب کٹہ علاقہ کے ساکن عمر جابری کے خلاف میر چوک پولیس نے عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ انسپکٹر میر چوک راجہ کنڈہ رویندر نے بتایا کہ ایک خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے عمر جابری کے خلاف عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔ انسپکٹر میر چوک نے بتایا کہ عمر جابری پرانے شہر کے معروف ریسلر ظفر پہلوان کا بیٹا ہے ۔ ع
ویڈیو کالنگ پر بیوی کی بات چیت ، شوہر کی خودکشی
حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ویڈیو کالنگ پر بیوی سے بات چیت کے بعد شوہر نے خودکشی کرلی ۔ عنبرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 40 سالہ مدھو نے خودکشی کرلی ۔ مدھو زندگی سے بیزار تھا ۔ بیوی بچی کی پرورش اور شادی کیلئے رقم جمع کرنے کیلئے ملازمت کر رہی تھی اور مدھو کام کاج نہ ہونے کے سبب پریشان تھا ۔ مدھو باغ عنبرپیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ جو پیشہ سے المونیم کاکام کرتا تھا ۔ کاروبار نہ ہونے سے مدھو شراب کے نشہ کا عادی بن گیا تھا ۔ مدھو کی بیوی مادھوری ایک خانگی کالج میں کام کرتی تھی ۔ شوہر کے بے روزگاری کو دیکھتے ہوئے بچی کی شادی کی تیاری کیلئے مادھوری نے ملازمت اختیار کرلی تھی اور مدھو کچھ نہ کرنے کے سبب ذہنی تناؤ میں مبتلا ہوگیا ۔ کل بیوی کو کالج چھوڑنے کے بعد وہ گھر پہونچا اور بیوی سے ویڈیو کال پر بات کی ۔ بات چیت کے دوران اس نے خودکشی کا ذکر کیا جب تک اس کی بیوی گھر پہونچتی مدھو نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی تھی ۔ عنبرپیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
مالی پریشانیوں پر ایک شخص کی خودکشی
حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پرانے شہر کے علاقہ فلک نما پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 37 سالہ سید منہاج جو وٹے پلی علاقہ کے ساکن سید جعفر کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ سید منہاج گذشتہ چند روز سے پریشان تھا ۔ مالی پریشانیوں کے سبب منہاج شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا اور اس نے 4 ڈسمبر کو ایسیڈ کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ فلک نما پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع