جرائم و حادثات

   

سیدنا علی المرتضٰیؓ کے فضائل و مناقب اور کردار و کارناموں سے تاریخ اسلام کے اوراق روشن
مرکزی آستانہ ابوالعلائیہ میں تقریب جشن ولادت وعرس ، مولانا صوفی مظفر علی ابولعلائی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 22۔ جنوری (پریس نوٹ) ۔ اللہ تعالیٰ نے سیدنا علی المرتضیٰ ؓ کوبے پناہ خصائص و امتیازات سے ممتاز فرمایا، آپ کو فضائل وکمالات کا جامع، علوم ومعارف کا منبع، رشد وہدایت کا مصدر، زہد و ورع، شجاعت وسخاوت کا پیکر اور مرکز ولایت بنایا۔ آپ وہ عظیم البرکات ہستی ہیں، جن کی ولادت کعبہ شریف کے اندر ہوئی۔ یہ آپ کی ایسی فضیلت ہے کہ جس میں آپ کا کوئی شریک نہیں۔ آپ سابق الاسلام ہونے کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قرابت دار ہیں۔ آپ کو تربیت کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک گود میں ڈال دیا گیا۔ خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہراءؓ کو آپ کے عقد میں دے دیا تو مزید فضیلت سیدنا علی المرتضیٰ ؓ کے شامل حال ہوگئی۔مرکزی آستانہ ابوالعلائیہ ،اردو شریف میں منعقدہ جشن ولادت مولائے کائنات سیدنا علی المرتضیٰ ؓ و نائب رسول سیدنا خواجہ غریب نوازؒاور عرس شریف مولانا صوفی شاہ محمد صابر علی چشتی ابوالعلائی ناگوریؒ کے موقع پر مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی ناگوری سجادہ نشین ومتولی مرکزی آستانہ ابولعلائیہ نے فضائل و مناقب سیدنا علی المرتضیٰ ؓ بیان کرتے ہوئے کیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس کا میں مولیٰ ہوں، علی بھی اس کامولیٰ ہے۔صحابہ کرامؓ میں جو لوگ اعلیٰ درجے کے فصیح و بلیغ اور اعلیٰ درجے کے خطیب اور شجاعت و بہاد ری میں سب سے فائق مانے جاتے تھے ان میں سیدنا علی المرتضیٰ ؓ ؓ کا مقام و مرتبہ بہت نمایاں تھا، میدانِ جنگ میں تلوار کے دھنی اور مسجد میں زاہدِ شب بیدار،مفتی و قاضی اور علم و عرفان کے سمندر، عزم و حوصلہ میں ضرب المثل،خطابت و ذہانت میں بے مثل ہیں ۔تقریب میں شریک علماء و مشائخ میں مولانا سید غیاث الدین چشتی معینی جانشین سابق دیوان اجمیر شریف، مولانا سید علی اکبر نظام الدین حسینی صابری سجادہ نشین درگاہ شاہ خاموش قبلہؒ، مولانا سید شاہ حسن ابراہیم حسینی ، مولانا سید فضل اللہ قادری الموسوی ،مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی الجیلانی علی پاشاہ ، مولانا آغا محمد قاسم ابولعلائی ؒ،مولانا سید آل رسول قادری الموسوی الجیلانی حسنین پاشاہ، مولانا سید آل محمد قادری الموسوی الجیلانی شبر پاشاہ ،مولانا سید شاہ قطب الدین حسینی صابری زید بابا، مولانا آغا محمد حسن ابوالعلائی،مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی ، مولانا خواجہ زبیر صوفی چشتی ، خواجہ رئیس صوفی ابولعلائی، مولانا ارشد صوفی،آغا مہدی شہرخی قونصل جنرل ایران، جناب طارق انصاری چیرمین مائناریٹی کمیشن تلنگانہ ، ڈاکٹر جاوید کمال ،پروفیسرایس اے شکورڈائرکٹر دائرۃ المعارف، مولانا صوفی ذاکر علی دانش ابوالعلائی ایڈوکیٹ ، مولانا صوفی خرم علی ابوالعلائی نے انتظامات کا جائزہ لیا اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ مولانا سید غیاث الدین چشتی معینی کی دعا پر محفل اختتام کو پہونچی۔

مقابلہ سیرت النبیؐ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : حیدرآباد ایجوکیشن فاونڈیشن کی جانب سے 25 جنوری ہفتہ کو انگلش میڈیم اسکولوں کا مقابلہ ’ سیرت النبیؐ ‘ اسکالر ماڈل اسکول ، تالاب کٹہ میں 10 بجے دن منعقد کیا جائے گا ۔ اس مقابلہ میں تقریبا 30 اسکولوں کے طلبہ حصہ لے رہے ہیں ۔ جیتنے والی ٹیم کو انعامات سے نوازا جائے گا ۔ عبدالنعمان اور محمد باقر مہمان خصوصی ہوں گے ۔ تمام اسکولس کی ٹیموں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ وقت سے 15 منٹ پہلے حاضر رہیں ۔۔