عصمت ریزی اور پوکسو مقدمہ کے ملزم کو عمر قید کی سزا
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست (سیاست نیوز) ضلع رنگا ریڈی کی ایک عدالت نے عصمت ریزی اور پوکسو مقدمہ میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ سال 2022 کے ایل بی نگر پولیس اسٹیشن کے ایک مقدمہ میں عدالت نے فیصلہ سنایا اور ملزم 30 سالہ شیخ سلیم ساکن ایل بی نگر جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ، ایک 9 سالہ لڑ کی کی عصمت ریزی کی تھی ۔ عدالت نے تمام ثبوتوں اور گواہوں کی بنیاد پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ع
کوکٹ پلی میں لڑکی کے قتل میں ملوث نوجوان گرفتار
عمارت میں سی سی کیمروں کی عدم موجودگی سے پولیس تحقیقات میں مشکلات
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست (سیاست نیوز) کوکٹ پلی میں پیش آئے 12 سالہ لڑکی کے قتل کیس معاملہ میں پولیس نے ایک مشتبہ نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ عمارت میں کیمروں کی عدم موجودگی سے تحقیقات میں پولیس کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق لڑکی کے جسم پر چاقو کے چار نشانات جبکہ گلے پر 15 نشانات پائے گئے جو جنونیت یا پھر ذ اتی دشمنی اور بدلہ لینے کی شدت کا احساس ہوتا ہے تاہم دوسری طرف کالے جادو کے پہلو پر بھی پولیس غور کر رہی ہے ۔ چونکہ 12 سالہ ساہیسرا کے والدین 15 سال قبل شہر منتقل ہوئے تھے ۔ ان کی خاندانی جائیداد یا پھر کسی پرانی قصومت کی کوئی وجوہات سامنے نہیں آرہی ہیں بلکہ ان تمام زاویوں کو جاننے کے بعد پولیس نے کالے جادو کی طرف اپنا رخ موڑدیا ہے۔ جس نوجوان کو حراست میں لیا گیا اس کا تعلق اڈیشہ سے ہے، جو چار ماہ قبل اس عمارت میں کرایہ سے رہ رہا تھا۔ پولیس کی ٹیمیں اس کیس کی یکسوئی کیلئے مسلسل کوشش میں جٹی ہوئی ہیں۔ع
انسانیت سوز واقعہ ، ماں کا دو بچوں کیساتھ اقدام خودکشی
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ باچو پلی میں دل دہلا دینے والا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس میں دو بچے فوت ہوگئے ۔ ایک خاتون نے اپنے دو بچوں کے ساتھ واٹر سمپ میں گرکر اجتماعی خودکشی کی کوشش کی تاہم مقامی عوام کی چوکسی سے خاتون کو بچالیا گیا ، تاہم دو بچے جن میں ایک 8 ماہ کا شیرخوار اور تین سالہ بچہ تھا ، پانی میں ڈوب کر فوت ہوگئے ۔ اس واقعہ کی اطلاع کے بعد باچو پلی میں خوف و سنسنی پھیل گئی اور مقامی عوام معصوم بچوں کی نعشوں کو دیکھ کر اشکبار ہوگئے ۔ تاہم ان کی والدہ لکشمی کو بچالیا گیا ہے جو ہاسپٹل میں زیر علاج ہے ۔ لکشمی نے خاندانی تنازعات سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کی کوشش کی ، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ہر زاویہ سے کیس کی تحقیقات جاری ہے ۔ ع
خزانہ جویلرس میں ڈکیتی معاملہ ، مزید دو ملزمین گرفتار
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست (سیاست نیوز) خزانہ جویلرس ڈکیتی معاملہ میں چندا نگر پولیس نے مزید دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ڈکیتی معاملہ میں 6 افراد کے ملوث ہونے کا پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا ، تاحال 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ تازہ کارروائی میں پولیس کی خصوصی ٹیموں نے انیش کمار سنگھ اور پرنس کمار راجک کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق بہار سے بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 1,015 گرام گولڈ ، کوٹیڈ چاندی کی اشیاء اور پستول کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ پمسیری چاکن ہونے سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم سی سی ایس لاء اینڈ آرڈر ٹیموں کی جانب سے ان ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔ع