سٹہ اپلی کیشن کے خلاف تلنگانہ میں دائرہ تنگ
سی آئی ڈی کے ذریعہ تحقیقات ، تین ریاستوں میں دھاوے ، آٹھ افراد گرفتار
حیدرآباد : /24 ستمبر (سیاست نیوز) سٹہ اپلیکیشن کے خلاف ریاست میں دائرہ تنگ ہوتا جارہا ہے ۔ سٹہ کو پروموٹ کرنے والوں کو قانونی دائرے میں لینے کے بعد حکومت نے بٹنگ ایپ کی تحقیقات کی ذمہ داری کرائم انوسٹیگیشن ڈپارٹمنٹ ( سی آئی ڈی) کو دے دی ہے ۔ سی آئی ڈی نے اس سلسلہ میں کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور آن لائن بٹنگ سٹہ چلانے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار شدگان میں تاج 0077 فیئر پلے لائیو ، آندھرا 365 وی آئی بک ، تلگو 365 ، بس 365 بٹنگ ایپ کے ذمہ داران شامل ہیں ۔ تاحال ریاست میں بٹنگ ایپ کے ذریعہ عوام نے کثیر مقدار میں رقم گنواں بیٹھے ہیں ۔ سی آئی ڈی کی اس کارروائی میں ہارڈویر آلات کو بھی ضبط کیا گیا اور بڑے پیمانے پر ڈیٹا کو بھی عہدیداروں نے ضبط کیا ۔ اس کے علاوہ دیگر بٹنگ ایپ چلانے والے جو بیرون ممالک میں پائے جاتے ہیں ان سے متعلق اہم معلومات کو حاصل کیا جارہا ہے ۔ ایڈیشنل ڈی جی پی ، سی آئی ڈی چارو سنہا نے بتایا کہ سی آئی ڈی کی کارروائی جاری رہے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ سی آئی ڈی عہدیداروں نے تین ریاستوں (راجستھان ، گجرات ، پنجاب ) چھ مختلف مقامات پر دھاوا کیا اور 6 بٹنگ ایپ چلانے والے 8 افر اد کو گرفتار کرلیا اور مزید کارروائیاں جاری ہے گی ۔ ع
بچے کے علاج کا بہانہ ، خاتون کی عاشق کے مکان پر خودکشی
حیدرآباد : /24 ستمبر (سیاست نیوز) بچے کے علاج کے بہانے عاشق کے گھر پہنچی خاتون نے عاشق کے مکان میں خودکشی کرلی ۔ ناگول کے علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں ایک (38) سالہ خاتون نے خودکشی کرلی ۔ خاتون کا تعلق محبوب آباد سے بتایا گیا ہے جو دو دن قبل اپنے عاشق بنوت انیل نائیک کے مکان ناگول پہنچی تھی ۔ خاتون اور انیل نائیک کے درمیان ناجائز تعلقات تھے ۔ اور دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ۔ انیل نائیک کی عمر 24 سال بتائی گئی ہے ۔ خاتون اپنے تین سالہ بچے کے ساتھ یہاں آئی تھی جس نے رشتہ داروں کو یہ بتاکر شہر کا رخ کیا تھا کہ وہ اپنے بچے کے علاج کے لئے حیدرآباد جارہی ہے ۔ دو دن سے انیل نائیک کے گھر میں رہنے کے بعد خاتون نے خودکشی کرلی ۔ اس وقت انیل ترکاری کی خریداری کیلئے بازار گیا تھا ۔ جب واپس لوٹا تو خاتون نے خودکشی کرلی تھی ۔ پریشان حال انیل نے پہلے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے اپنے ہاتھ کو کاٹ لیا ۔ لیکن تین سالہ بچے کو روتا ہوا دیکھ کر اس نے اپنا ارادہ بدل لیا اور ہاتھ پر پٹی باندھ کر سیدھا پولیس اسٹیشن پہنچا اور ساری داستان بیان کردی ۔ خاتون کے رشتہ داروں کی شکایت پر پولیس نے انیل نائیک کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ ع
اس واقعہ کے بعد ناگول میں سنسنی پھیل گئی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
مشیرآباد میں
پان شاپ تاجر کی خودکشی
حیدرآباد۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) شدید مالی پریشانیوں کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ مشیرآباد پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 35 سالہ سید اکبر جو بیربن گلی بھولک پور علاقہ کے ساکن سید خالد کا بیٹا تھا۔ اکبر پیشہ سے پان شاپ تاجر جو گزشتہ چند روز سے پریشان تھا۔ اکبر کی شادی سال 2015ء میں ہوئی تھی اور اس کے دو بچے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق چار روز قبل اکبر کی بیوی عائشہ اپنے رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے ،کالاپتھر گئی ہوئی تھی اور اکبر معمول کے مطابق کل رات گھر پہونچا اور اپنے کمرے میں چلا گیا اور صبح پان شاپ میں کام کرنے والا لڑکا مکان پہونچا اور اکبر کے متعلق دریافت کرنے لگا اور جب کمرے میں دیکھا گیا تو اکبر نے خودکشی کرلی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ سید اکبر مالی پریشانیوں کا شکار تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع
کیسرا میں والدین کے ہاتھوں
بیٹی کا اغواء
حیدرآباد : /24 ستمبر (سیاست نیوز) کیسرا کے علاقہ میں والدین نے اپنی ہی لڑکی کا اغواء کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کی شادی کے اقدام سے برہم والدین نے فلمی انداز میں داماد کے گھر پر حملہ کیا ۔ داماد کو زدوکوب کرنے کے بعد لڑکی کے ہاتھ پیر باندھ کر آنکھوں میں مرچ پاؤڈر چھڑک کر لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے ۔ کیسرا پولیس اسٹشین حدود کے نرسم پلی میں پیش آئے اس واقعہ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ۔ شوہر کی شکایت پر پولیس نے لڑکی کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ تاہم کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شویتا اور پروین نے چار ماہ قبل اپنی پسند سے لو میارج کیا تھا ۔ یہ شادی شویتا کے گھر والوں کو پسند نہیں تھی اور اس پر سخت اعتراض جاری تھا ۔ لڑکی کے والدین کو برہمی اور ناراضگی سے بچنے کیلئے دونوں علحدہ زندگی بسر کررہے تھے جو گزشتہ دنوں اپنے مکان واقع نرسم پلی آئے تھے ۔ اس بات کا علم ہونے پر شویتا کے والدین اپنے رشتہ داروں کیساتھ پروین کے مکان پہنچے جو اپنے ساتھ مرچ پاؤڈر لے گئے تھے ۔ مرچ پاؤڈر سے پروین اور اس کے رشتہ داروں پر حملہ کرتے ہوئے اپنی شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا اور پھر بعد میں لڑکی کا اغواء کرتے ہوئے اسے اپنے ساتھ لے گئے ۔ پروین کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
سائبر دھوکہ باز گرفتار
دس مقدمات کی یکسوئی
حیدرآباد : /24 ستمبر (سیاست نیوز) سائبر کرائم پولیس سائبرآباد نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کی گئی کارروائی میں 13 سائبر دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا اور 10 مقدمات کی یکسوئی کرلی ۔ سائبر کرائم پولیس کے مطابق 17 تا /23 ستمبر تک ملک کی مختلف ریاستوں میں کی گئی ان کارروائی میں 13 دھوکہ باز گرفتار کئے گئے جن میں 9 کا تعلق ٹریڈنگ فراڈ سے پایا جاتا ہے ۔ ان مقدمات میں اہم کیس جس میں شکایت گزار سے 51.65 لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے تھے ۔ پولیس نے اس کو حل کرلیا ۔ ٹریڈنگ فراڈ کے 6 مقدمات میں 9 افراد ڈیجیٹل فراڈ کے ایک مقدمہ میں ایک شخص چیٹنگ ۔ جاب فراڈ اور پارٹ ٹائم جاب کے نام پر دھوکہ دینے والے سائبر دھوکہ بازوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ ع
بیوی اور سالی کی شدید مارپیٹ سے ایک شخص کی موت
حیدرآباد۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) بیوی اور سالی کی مارپیٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ شہر کے نواحی علاقہ ونستھلی پورم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 34 سالہ شخص ستیش گوڑ نے خودکشی کرلی۔ منیش گوڑ پیشہ سے آٹو ڈرائیور کما گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا۔ اس کی شادی سواپنا سے ہوئی تھی۔ میاں بیوی میں اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ دو ہفتہ قبل سواپنا اس کی بڑی بہن کے گھر چلی گئی تھی اور کل وہ واپس لوٹی۔ اس بات پر برہم منیش گوڑ نے پھر بیوی سے جھگڑا کیا اور اس کا سیل فون چھین لیا۔ برہم سواپنا اپنی بڑی بہن کے مکان گئی اور بہن و بہنوائی کے ہمراہ مکان واپس آئی۔ اس دوران دو بہنوں نے مرچ پاؤڈر چھڑ کر منیش گوڑ کو شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ اس رسوائی سے دلبرداشتہ ہوکر منیش گوڑ نے پھانسی لے کر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع