نقلی شراب کیس کے ملزمین کی پولیس تحویل
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : وجئے واڑہ فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کورٹ نے نقلی شراب کیس میں ملوث سات ملزمین کو پولیس تحویل میں دے دیا ہے ۔ کورٹ نے 7 سے 11 نومبر تک تحویل میں لینے اور پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دی ہے ۔ نقلی شراب کیس میں اے 4 روی ، اے 7 بادل داس ، پردیپ داس ، اے 11 سرینواس ریڈی ، اے 12 کلیان ، اے 15 رمیش بابو ، اے 16 اللہ بخش سے ایس آئی ٹی کے اہلکار پوچھ گچھ کریں گے۔ یہ تمام سات ملزمین نقلی شراب کیس میں مختلف جیلوں میں ریمانڈ پر ہیں ۔۔ ش
گورنمنٹ ویلفیر ہاسٹل کی طالبات کے ساتھ چوکیدار کی بدتمیزی
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کے ضلع تروپتی میں چناریڈی کے علاقے میں واقع کالونی میں گورنمنٹ ویلفیر ہاسٹل کے چوکیدار ہری گوپال نے طالبات کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کیا ۔ تفصیلات کے مطابق واچ مین نے دیر رات طالبات کو اپنے کمرے میں بلایا اور انہیں فحش فلمیں دکھائی اور ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کیں ۔ طلباء نے اس واقع کی اطلاع اپنے والدین کو دینے کے بعد پورا واقعہ سامنے آیا ۔ جس کے بعد والدین نے واچ مین کی شکایت ہاسٹل وارڈن منی شنکر سے کی ۔ والدین نے ساتھ ہی واچ مین کے خلاف پولیس میں شکایت کی ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے واچ مین کو حراست میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردی ۔۔ ش
لفٹ دینے کے بہانے جنسی زیادتی کے بعد ایک شخص کا قتل
حیدرآباد۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) لفٹ دینے کے بہانے ایک شخص پر جنسی زیادتی کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا گیا۔ کار میں ہراساں کرنے کے بعد سنسان علاقہ پہنچ کر ایک شخص کو چاقو سے حملہ کرتے ہوئے ہلاک کردیا گیا۔ ناچارم کے صنعتی علاقہ سے دستیاب ایک شخص کی نعش کے بعد پولیس نے معاملے میں پیشرفت اختیار کرلی اور چار نوجوانوں بشمول ایک کم عمر لڑکے کو اس معاملے میں گرفتار کرلیا، تاہم قتل کی وجوہات کا پولیس پتہ چلا رہی ہے۔ پولیس سمجھتی ہے کہ کسی معمولی بات پر یہ واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ اس کے پس پردہ کوئی سازش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ روز ناچارم کے صنعتی علاقہ میں ایک شخص کا قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جانچ کے بعد چار لڑکے بشمول ایک کم عمر لڑکے کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص کی شناخت مرلی کرشنا کی حیثیت سے کی گئی ہے جو پیشہ سے پینٹر تھا۔ مرلی کرشنا کلیان پوری علاقہ میں رہتا تھا۔ اپل رنگ روڈ سے اس نے لفٹ مانگی ایک کار میں سوار چار لڑکوں بشمول کم عمر لڑکے نے اس کو لفٹ دی۔ تھوڑی دور کا سفر کرنے کے بعد تینوں نے اس شخص کو شدید پریشان کرنے پر مرلی کرشنا کار سے اُتر کر بھاگنے کی کوشش کررہا تھا لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکا جس کے بعد ان چاروں نے ناچارم صنعتی علاقہ کے ایک سنسان مقام منتقل کرنے کے بعد اس شخص کا قتل کردیا۔ پولیس کی جانب سے اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ع
ٹریفک پولیس کی زیادتی و ہراسانی کا شکار آٹو ڈرائیور کی خودسوزی
حیدرآباد۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) ٹریفک پولیس کی مبینہ زیادتی اور ہراسانی کا شکار ایک آٹو ڈرائیور نے خودکشی کرلی۔ ملکاجگری پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس کی زیادتی پر شہریوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ 32 سالہ نوجوان آٹو ڈرائیور من ریڈی نے کشائی گوڑہ ٹریفک پولیس اسٹیشن کے قریب خودسوزی کرلی۔ من ریڈی دمائی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا۔ من ریڈی گزشتہ روز نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا۔ ڈرنک اینڈ ڈرائیو کے دوران ٹریفک پولیس نے جب من ریڈی کی جانچ کی تو 120 ریڈنگ ریکارڈ کی گئی۔ زیادہ مقدار میں شراب نوشی کرنے کے سلسلے میں من ریڈی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور اس کے آٹو کو ضبط کرلیا گیا۔آٹو ضبط ہونے کے بعد من ریڈی پولیس اسٹیشن کے چکر کاٹنے لگا جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ کشائی گوڑہ ٹریفک پولیس اسٹیشن کے قریب من ریڈی نے اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے من ریڈی کو شدید رسوائی کا سامنا تھا اور ٹریفک پولیس نے مبینہ طور پر ریڈی کو ذلیل کیا۔ اس بات سے دلبرداشتہ آٹو ڈرائیور نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کی ہے۔ع