ممنوعہ میفین ٹرمائن سیلفیٹ انجکشن کی فروخت
جم ٹرینر کے بشمول دو افراد گرفتار
حیدرآباد : /29 جنوری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نے شہر میں دو افراد بشمول جم ٹرینر کو ممنوعہ میفین ٹرمائن سیلفیٹ انجکشنس فروخت کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ پہلی کارروائی میں ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے 40 سالہ راشد مطلوب خان‘جم ٹرینر ساکن جھرہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 100 میفین ٹرمائن سیلیفٹ انجکشنس برآمد کرلئے جو بغیر لائسنس کے نوجوانوں کو فراہم کررہا تھا ۔ پولیس تحقیقات میں یہ پتہ لگایا ہے کہ راشد مطلوب خان یہ انجکشنس گجرات کے شہر سورت انڈیا مارٹ سے بذریعہ کوریئر منگاکر فروخت کررہا تھا ۔ سابق میں بھی مطلوب خان کے خلاف عطا پور پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ اسی قسم کی ایک اور کارروائی میں ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے فلک نما کے ساکن عبدالغفار خان کو میفین ٹرمائن سیلفیٹ انجکشنس فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 20 انجکشنس برآمد کرلئے ۔ عبدالغفار خان یہ انجکشنس بارکس کے ساکن احمد نہدی سے حاصل کرتے ہوئے اپنے مکان جہاں نما فلک نما کے قریب گاہکوں کو فروخت کررہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ انجکشنس باڈی بلڈنگ کے خواہشمند نوجوان استعمال کرتے ہیں جو غیرقانونی ہے ۔ ب
سلطان پورہ میں بزرگ بھائی بہن کی مشتبہ موت
حیدرآباد : /29 جنوری (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ سلطان پورہ میں بزرگ بھائی بہن کی مشتبہ موت کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک فلیٹ سے بدبو آنے پر پولیس نے کارروائی کی اور فلیٹ سے دو نعشوں کو برآمد کرلیا جو بھائی اور بہن کی بتا ئے گئے ہیں ۔ ان کی شناخت محمد شکیل اور سروری بیگم کی حیثیت سے کی گئی ہے جو اس فلیٹ میں گزشتہ کئی برسوں سے مقیم تھے ۔ محمد شکیل اپنی بڑی بہن کی خدمت کرتے تھے ۔ سرور ی بیگم معذور تھیں اور ان کی شادی نہیں ہوئی تھی اور بہن کی خاطر بھائی نے بھی شادی نہیں کی ۔ چند روز سے ان کے فلیٹ میں کسی قسم کی کوئی سرگرمی نہیں دیکھی گئی ۔یہ طبعی موت ہے یا خودکشی اس کی پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ع
روڈی شیٹر ایوب خان کے مکان پر دھاوا
حیدرآباد : /29 جنوری (سیاست نیوز) شاہ علی بنڈہ پولیس نے جمعرات کی شام روڈی شیٹر محمد ایوب خان عرف ایوب پہلوان کے مکان پر دھاوا کرکے تلاشی لی ۔ اے سی پیچھتری ناکہ چندر شیکھر کی زیرنگرانی ٹیم نے ایوب خان کے مکان واقع کمہارواڑی پر اچانک دھاوا کیا لیکن روڈی شیٹر اور اس کے افراد خاندان وہاں موجود نہیں تھے ۔ اے سی پی نے میڈیا کو بتایا کہ ایوب خان اور اس کے بیٹوں نے 15 دن قبل ایک شخص پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں شاہ علی بنڈہ پولیس نے اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا تھا اس کیس کے بعد روڈی شیٹر شہر سے فرار ہوگیا۔ گھر کے قریب ایک پہرہ رکھا ہے ۔ب
پولیس نے اقدام قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ایوب خان اور اس کے بیٹوں سے تفتیش کرنے کیلئے ان کی تلاش کی لیکن وہ مفرور ہوگئے ۔ پولیس چھتری ناکہ نے روڈی شیٹر کی تلاش میں شدت پیدا کردی ہے اور ب