جرائم و حادثات

   

ونستھلی پورم میں شوہر نے سابقہ بیوی کا قتل کردیا
حیدرآباد ۔ 18 فبروری (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ ونستھلی پورم میں ایک شخص نے سابقہ بیوی کا بے رحمی سے قتل کردیا۔ مکان میں داخل ہوکر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے خاتون کا قتل کردیا اور بیچ بچاؤ کیلئے آنے والے پڑوسیوں کو پٹرول سے دھماکہ کر ہراسانی کیا۔ تاہم قتل کے بعد فرار ہونے کی کوشش کو پڑوسیوں نے ناکام بنادیا اور مہیش نامی شخص کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ ذرائع کے مطابق مہیش اور سنیتا کے درمیان ایک سال قبل طلاق ہوا تھا۔ نااتفاقی کے سبب سنیتا نے مہیش سے طلاق لے لی اور دوسری شادی کرلی۔ اس بات کی اطلاع کے بعد مہیش برہم ہوگیا اور کسی بھی طرح سنیتا سے بدلہ لینے کی ٹھان لی۔ موقع کا انتظار کرتے ہوئے مہیش نے آج ونستھلی پورم کا رخ کیا اور اس اپارٹمنٹ کے فلائیٹ میں پہنچا جہاں سنیتا رہتی تھی۔ اس نے خاتون پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا اور فرار ہونے کی کوشش میں مقامی عوام کے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع

فلم نگر علاقہ میں دو گروہوں میں تصادم
حیدرآباد : /18 فبروری (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ فلم نگر میں آج رات مقامی نوجوانوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ یہ واقعہ عنایت نگر بستی میں اس وقت پیش آیا جب نوجوانوں کے دو گروپس آپس میں بھیڑ گئے ۔ اسکول طلباء کے درمیان معمولی سے جھگڑے نے آج رات تصادم کی شکل اختیار کرلیا ۔ دو گروپس آپس میں ایک دوسرے پر حملہ کرنے لگے اور اس شور و پکار کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور کچھ دیر تک ٹریفک بھی متاثر ہوئی ۔ مقامی عوام نے اس منظر کو ویڈیو میں قید کیا جو سوشل میڈیا پر کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگیا ۔ بعد ازاں اس بات کا پتہ چلنے پر فلم نگر پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچ گئی اور تصادم میں ملوث ہونے والے نوجوانوں کو منتشر کیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ۔ ب