امان نگر اے سے ایک شخص پراسرار طور پر لاپتہ
حیدرآباد /3 ستمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ امان نگر سے ایک شخص پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ۔ رین بازار پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ امان نگر اے کے ساکن سید عرفان چند روز سے لاپتہ ہوگئے ۔ سید عرفان کے بھائی سید عمران نے پولیس میں شکایت درج کرتے ہوئے فوری اقدام کی اپیل کی اور پولیس سے درخوسات کی کہ وہ ان کے بھائی کا جلد از جلد پتہ لگائیں ۔ بھائی کی صحت و سلامتی پر فکرمند عمران نے رین بازار پولیس سے دردمندانہ اپیل کی ۔ ان کا بھائی 29 اگست سے لاپتہ ہے جو پیشہ سے میکانک ہے ۔ اور مکان میں کسی کو بتائے بغیر سید عرفان چلا گیا جو بازار گھاٹ علاقہ کے یوسف سرویس پوائنٹ پر کام کرتا تھا ۔ سید عرفان کے تعلق کسی بھی قسم کی اطلاع کو رین بازار پولیس یا پھر عرفان کے بھائی عمران کو 6301588548پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔
للیتا باغ میں غیر قانونی شراب کی فروختگی ، تین افراد بشمول خاتون گرفتار
حیدرآباد /3 ستمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ میں غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے والے تین افراد بشمول ایک خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون اور چھتری ناکہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے للیتا باغ میں دھاوا کیا اور 50 سالہ شوبھا رانی، 26 سالہ دیپک کمار اور 21 سالہ نتیش کمار ساکنان چتھری ناکہ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 70.2 لیٹر 195 بوٹیلیں آئی ایم ایف کے بوتیلیں کل 50 ہزار مالیاتی اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ شوبھارانی شراب فروخت کرنے کی عادی خاتون ہے جومختلف برانڈ کی شراب کو دکانات سے خرید کر ضرورت مندوں میں فروخت کرتی تھی ۔پولیس ان تینوں کو ایک کارروائی میں گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر ٹاسک فورس ساؤتھ زون راگھویندرا کی ٹیم نے کارروائی انجام دی جن میں سب انسپکٹرس محمد سمیع الزماں ، مہیش و دیگر موجود تھے ۔ع
ایرپورٹ پر خاتون مسافر سے ڈرگس ضبط
شمس آباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایرپورٹ میں ایمیگریشن حکام نے ایک 23 سالہ خاتون کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تین کروڑ مالیتی مریجونا ڈرگس کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی رات بینکاک سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی انڈیگو فلائیٹ نمبر 6E-1068 کی ایک خاتون کے لگیج کی تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے چار پیاکٹس برآمد ہوئے جس میں وہ 3.1 کلو ہائیڈرو فونک مریجونا ڈرگس چھپا کر اسمگل کررہی تھی ۔ جس کو ایمیگریشن حکام نے نا کام بنادیا ۔ ایمیگریشن حکام نے خاتون کو حراست میں لیتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ ہندوستان اور بیرونی ممالک سعودی ، دبئی اور سنگاپور میں سونے کی قیمت تقریبا برابر ہونے کے بعد بیرونی ممالک سے سونے کی اسمگلنگ میں کمی ہوگئی ہے اور ڈرگس کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایرپورٹ پر کسٹمس ، ایمیگریشن اور ڈی آر آئی مسلسل اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے باوجود اسمگلرس مسلسل ڈرگس کو ہندوستان میں اسمگل کررہے ہیں ۔۔