جرائم پرقابوپانے کیلئے محکمہ پولیس پوری طرح مستعد:ضلع کلکٹر جگتیال

   

جگتیال ۔ 5 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جرا ئم پر قابو پانے اور مجرموں کو پکڑنے میں چوکس افراد کا کردار اہم ہے ۔ جرائم کی روک تمام میں ضلعی پولیس کا طریقے کار قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار جگتیال ضلع کلکٹر بی ستیہ پرساد اور ضلع یس پی اشوک کمار نے آج پولیس پریڈ میدان کے قریب پولیس چوکسی کے لیے تیار کردہ کمروں کو افتتاح کرنے بعد مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ ضلع کلکٹر نے کہا پولس ڈاگ‘ تفتیش ‘سیکوریٹی آپریشن اور منشیات پر قابو پانے اور آفات سے نمنٹنے میں پولیس اپنی تربیتی صلاحیتوں سے مشکل حالات میں مختلف کاروائیوں میں استعمال کرنے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ ضلع یس پی نے پولیس چوکسی کمروں کی تعمیر پر ضلع کلکٹر سے اظہار تشکر پیش کیا ۔ تربیت کے موقع پر بہترین کارکردگی اور میڈل حاصل کرنے والے ڈاگ اسکوایڈ کو ضلع کلکٹر نے نیک تمنایں اور میڈل سے نوازا۔