حسن آباد /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حسن آباد پولیس سرکل کے تحت موضع بڈگے پلی منڈل اکناپیٹ میں مبینہ طور پر بے زبان بھینسوں و 3 ماہی بچھڑوں کو زہر آلودہ پانی پلاکر قتل کردینے کی دلخراش واردات پیش آئی ۔ جس کے باعث مویشی مالک بڈگے راجو کو زائد از 1 لاکھ روپئے کامالی نقصان پہونچا ۔ اے ایس آئی اکناپیٹ شریمتی بالامنی کے بموجب بعض نامعلوم اشرار نے بڈگے راجو نامی کسان کے باولی پر واقع پانی کے حوض میں بھاری مقدار میں کیڑے مار و جراثیم کش دوا ملادیا ۔ آج صبح حسب معمولی مویشی مالک راجو نے اپنی 2 بھینسوں و بچھڑے کو اپنے حوض سے پانی پلاکر زرعی کوموں میں مصروف ہوگیا تاہم کچھ دیر بعد ایک کے بعد دیگر 2 بھینسوں نے اچانک چیختے چلاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔ جس کے فوری بعد بچھڑے کو قریبی افراد نے ذریعہ آٹو میں راماورم میں موجود مویشوں کے دواخانے کو لیجانے کے دوران راستے میں ہی فوت ہوگئے ۔ متاثرہ مالک راجو نے بتایا کہ مردہ بھینس روزانہ زائد از 15 لیٹر دودھ دیا کرتی تھی جس کے باعث اس کا گذارا چل رہا تھا بعد ازاں متاثرہ کسان نے اکناپیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اکناپیٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔